صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ متفرق مسائل ‹ نمبر ۳۰۲/۲۰۲۱ میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں‘‘کہنے والے کا کیا حکمسوال کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ کے بارے کہ مودی کے کہنے پر ایک گاؤں کے باشندوں نے چراغ جلائے بعدہ ایک ضعیف خاتون نے زید سے دریافت کیا کہ کیا تم نے بھی چراغ جلایا تھا؟ تو زید نے جواب دیا کہ ہاں میں نے جلایا تھا اور گاؤں میں، میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں،اس سے توبہ کو کہا گیا تو اس نے توبہ بھی نہیں کی ۔ دریافت یہ ہے کہ زید پر کیا حکم شرع نافذ ہو گا ؟ دلائل کی روشنی میں بیان فرمائیں۔ اور زید کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری نیت اس سے کفر کی نہ تھی۔ المستفتی :قمر الدین ، دلیت پور، ضلع بلرام پور،یو پی جواب الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : زید پر توبہ و تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح لازم ، مجمع الانھر شرح ملتقی الابحر میں ہے :’’(یکفر) بقولہ فلان اکفر منی أو قال ضاق صدری حتی أردت أن اکفر أو کدت ان اکفر ۔۔۔الخ ‘‘ (ج:۲،ص:۵۱۳ ) یعنی اگر کوئی شخص یہ کہے کہ فلاں مجھ سے بڑا کافرہے تو اس کی تکفیر کی جائے گی ، وہ کافر ہو گیا چہ جائے کہ یہ کہے جو زید نے کہا کہ : ’’میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں‘‘ اور پھر زید کا یہ کہنا کہ میری نیت کفر کی نہ تھی نا قابل قبول ہے ۔ شرح ملتقی الابحر میں ہے : ’’والحاصل ان من تکلم بکلمۃ الکفر ھازلا أو لاعبا کفر عند الکل و لا اعتبار باعتقادہ‘‘ اس کا خلاصہ صدر الشریعہ یوں بیان فرماتے ہیں کہ’’ جو بطور تمسخر و ٹھٹے کے کفر کرے گا وہ بھی مرتد ہے اگر چہ کہتا ہے کہ ایسا اعتقاد نہیں رکھتا ‘‘۔ واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی رسولہ الاکرم۔ کتبہ: فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ، ۱۲؍جمادی الاولی ۱۴۴۳ھ /۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۱ء مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

