Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 302/2021 میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں‘‘کہنے والے کا کیا حکمQuestion کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ کے بارے کہ مودی کے کہنے پر ایک گاؤں کے باشندوں نے چراغ جلائے بعدہ ایک ضعیف خاتون نے زید سے دریافت کیا کہ کیا تم نے بھی چراغ جلایا تھا؟ تو زید نے جواب دیا کہ ہاں میں نے جلایا تھا اور گاؤں میں، میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں،اس سے توبہ کو کہا گیا تو اس نے توبہ بھی نہیں کی ۔ دریافت یہ ہے کہ زید پر کیا حکم شرع نافذ ہو گا ؟ دلائل کی روشنی میں بیان فرمائیں۔ اور زید کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری نیت اس سے کفر کی نہ تھی۔ المستفتی :قمر الدین ، دلیت پور، ضلع بلرام پور،یو پی Answer الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : زید پر توبہ و تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح لازم ، مجمع الانھر شرح ملتقی الابحر میں ہے :’’(یکفر) بقولہ فلان اکفر منی أو قال ضاق صدری حتی أردت أن اکفر أو کدت ان اکفر ۔۔۔الخ ‘‘ (ج:۲،ص:۵۱۳ ) یعنی اگر کوئی شخص یہ کہے کہ فلاں مجھ سے بڑا کافرہے تو اس کی تکفیر کی جائے گی ، وہ کافر ہو گیا چہ جائے کہ یہ کہے جو زید نے کہا کہ : ’’میں ہی سب سے بڑا کافر ہوں‘‘ اور پھر زید کا یہ کہنا کہ میری نیت کفر کی نہ تھی نا قابل قبول ہے ۔ شرح ملتقی الابحر میں ہے : ’’والحاصل ان من تکلم بکلمۃ الکفر ھازلا أو لاعبا کفر عند الکل و لا اعتبار باعتقادہ‘‘ اس کا خلاصہ صدر الشریعہ یوں بیان فرماتے ہیں کہ’’ جو بطور تمسخر و ٹھٹے کے کفر کرے گا وہ بھی مرتد ہے اگر چہ کہتا ہے کہ ایسا اعتقاد نہیں رکھتا ‘‘۔ واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی رسولہ الاکرم۔ کتبہ: فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ، ۱۲؍جمادی الاولی ۱۴۴۳ھ /۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۱ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
