صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ متفرق مسائل ‹ نمبر ۴۹/۲۰۲۰ مسجد کمیٹی کے صدر کی بیوی کا الیکشن کا پرچار کرنے کے لیے مندر میں جانا، پجارن سے بتوں پر چڑھائی گئیسوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید ایک مسجد کا صدر ہے جو با شرع ہے اور علاقہ میں دینی حیثیت سے معزز مانا جاتا ہے ، اس کی بیوی بت خانہ میں الیکشن کا پرچار کرنے گئی ، مندر میں پجارن نے زید کی بیوی کو تبرکاً سرخ رنگ کی چادر اڑھائی (جو بتوں پر چڑھائی جاتی ہے ) تعظیماً اس نے چادر کو اوڑھا ، اس کی بیوی اور زید کے بارے میںکیاحکم ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میںجواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ۔ المستفتی : ابوبکر ، رودر پور جواب الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب :کفارومشرکین کی عبادت گاہوں میں جہاں صدہا کفریہ شرکیہ امور انجام پاتے ہیں محض بغرض سیر و سیاحت اور ان کے مذہبی میلوں میں بحیثیت تماشائی جانے کو ہی علمائے کرام نے حرام ،حرام، اشد حرام ، بہت اخبث ، نہایت ہی اشنع کام بحکم فقہائے کرام کفر انجام فرمایا ہے۔ (ملاحظہ ہوفتاوی مفتی اعظم، ،ج: ۲،ص: ۱۹۷) حدیث میں ہے: ’’من جامع المشرک و سكن معه فانه مثله‘‘ ایسا سخت حکم صرف ان مقامات پر جانے پر ہے ، وعلی ھذا القیاس ، مندر میں جاکر بت کے اوپر کی چادر کو بطور ہد یہ قبول کرنا، اسے احتراماً اوڑھے رہنا،بد کام و بدانجام، ہادم ایمان و موجب غضب رحمان ہے، کہ شعار کفار کا احترام بلاشبہ کفر ہے، شرح فقہ اکبر میںہے: ’’ من اهدى يوم النيروز الى انسان شيئا و اراد به تعظیم النیروز کفر‘‘۔ بہر حال زید کی بیوی پرتو بہ تجدید ایمان لازم، زید اگر اپنی زوجہ کی ان حرکات و کفریات سے راضی ہے تو اس پر بھی تو بہ و تجدید ایمان نیز تجد ید نکاح لازم و ضروری ہے، یہ اگر باز نہ آئیں، تجدید ایمان و تجدید نکاح نہ کریں تو ان سے تا بہ تو بہ مقاطعہ کیا جائے ، سلام کلام میل ، جول ، نشست، برخاست یک لخت موقوف کر دیا جائے اور زید کو بغیر تو بہ محلے کی مسجد کا صدر بنانا بھی جائز نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ۲۹ ؍ ربیع النور شریف ۱۴۴۲ ھ / ۱۶ ؍ نومبر ۱۴۴۲ ء الجواب صحیح ، واللہ تعالی اعلم ۔ محمد مطیع الرحمن غفر لہٗ رضوی مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

