صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ متفرق مسائل ‹ نمبر ۶۹/۲۰۲۰

متن کا سائز
translateEnglish

ہجڑے کے یہاں کھان پان کا شرعی حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ہجڑا ایک وہ جو پیدائشی ہوتا ہے دوسرا وہ جو خود اپریشن کے ذریعہ ہجڑا بنتا ہے ؟ تیسرا وہ جو مرد ہوتا ہے مگر اس کے اندر زنانی صفتیں ہوتی ہیں انکی کمائی ناج گانے سے ہوتی ہے ؟ مگر کلمہ گو ہیں، پیدا بھی مسلمان کے گھر ہوئے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ انکے یہاں کسی دعوت میں یا نباز و فاتحہ میں شرکت کرنا ، ان کے گھر کھانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ ہجڑے اور زنکھے کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ حکم شرع سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا ۔

المستفتی - محمد خورشید عالم رضوی

خطیب و امام جامع مسجد قلع بریلی شریف

جواب

الجواب بعون الملک الوھاب : یہ ہجڑے جو عموماً یہاں ہوتے ہیں، ان کے متعلق اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ مرد ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں، اور عورت بننا تو بہت بڑی بات صرف عورت کی مشابہت اختیار کرنے والا بحکم حدیث ملعون گنہگار فاسق و فاجر ہے ۔اور قاعدہ یہ ہے کہ گنہگار کی دعوت بھی دعوت ہے ، جبکہ وہ خود گناہ پر مشتمل نہ ہو، مگر ایسوں کی دعوت جو خالص ناچ ، گانے وغیرہ ناجائز و حرام کی کمائی سے دعوت کرتے ہیں، ضرور مشتمل بر معاصی و آثام ہے ، اس میں شرکت کرنا اور کھانا جائز نہیں ۔ہجڑہ اگر مسلمان ہے تو اس کے جنازے کی نماز فرض ہے ۔( ھکذا فی الفتاوی الرضویہ ، ج : ۴ ، ص : ۸۸ )۔ والله تعالی اعلم ۔

کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف

۱۹ ؍ ربیع الآخر ۱۴۴۲ ھ / ۵ ؍ دسمبر ۲۰۲۰ ء

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔