Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 69/2020 ہجڑے کے یہاں کھان پان کا شرعی حکمQuestion کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ہجڑا ایک وہ جو پیدائشی ہوتا ہے دوسرا وہ جو خود اپریشن کے ذریعہ ہجڑا بنتا ہے ؟ تیسرا وہ جو مرد ہوتا ہے مگر اس کے اندر زنانی صفتیں ہوتی ہیں انکی کمائی ناج گانے سے ہوتی ہے ؟ مگر کلمہ گو ہیں، پیدا بھی مسلمان کے گھر ہوئے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ انکے یہاں کسی دعوت میں یا نباز و فاتحہ میں شرکت کرنا ، ان کے گھر کھانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ ہجڑے اور زنکھے کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ حکم شرع سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا ۔ المستفتی - محمد خورشید عالم رضوی خطیب و امام جامع مسجد قلع بریلی شریف Answer الجواب بعون الملک الوھاب : یہ ہجڑے جو عموماً یہاں ہوتے ہیں، ان کے متعلق اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ مرد ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو عورت بناتے ہیں، اور عورت بننا تو بہت بڑی بات صرف عورت کی مشابہت اختیار کرنے والا بحکم حدیث ملعون گنہگار فاسق و فاجر ہے ۔اور قاعدہ یہ ہے کہ گنہگار کی دعوت بھی دعوت ہے ، جبکہ وہ خود گناہ پر مشتمل نہ ہو، مگر ایسوں کی دعوت جو خالص ناچ ، گانے وغیرہ ناجائز و حرام کی کمائی سے دعوت کرتے ہیں، ضرور مشتمل بر معاصی و آثام ہے ، اس میں شرکت کرنا اور کھانا جائز نہیں ۔ہجڑہ اگر مسلمان ہے تو اس کے جنازے کی نماز فرض ہے ۔( ھکذا فی الفتاوی الرضویہ ، ج : ۴ ، ص : ۸۸ )۔ والله تعالی اعلم ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف ۱۹ ؍ ربیع الآخر ۱۴۴۲ ھ / ۵ ؍ دسمبر ۲۰۲۰ ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
