صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ طلاق کے مسائل طلاق معلقسوال میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے ایک مرتبہ میسج میں یہ کہا تھا کہ “اگر تم جاب کرنے گئیں تو طلاق ہو جائے گی”۔ اور اب وہ راضی ہیں مجھے جاب کروانے پر۔ میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں بھائی، تو اب میں کیا کر سکتی ہوں؟ جواب اگر شوہر اس میسج کو بھیجنے اور اس کے مضمون کا اقرار کر رہا ہے کہ میں نے ہی یہ میسج بھیجا ہے تو اس کی بیوی اگر جاب کرنے جائےگی تو ایک طلاق رجعی پڑ جائےگی، ایک بار جانے پر قسم پوری ہو جائےگی،بعد میں شوہر رجعت کر لے تو دوبارہ اگر جاب پر جائےگی تو کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ مگر یاد رہے کہ پھر شوہر دو ہی طلاق کا مالک رہےگا مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

