Home › Fatawa › Issues Of Divorce

Text size
translateاردو

طلاق معلق

Question

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے ایک مرتبہ میسج میں یہ کہا تھا کہ “اگر تم جاب کرنے گئیں تو طلاق ہو جائے گی”۔ اور اب وہ راضی ہیں مجھے جاب کروانے پر۔ میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں بھائی، تو اب میں کیا کر سکتی ہوں؟

Answer

اگر شوہر اس میسج کو بھیجنے اور اس کے مضمون کا اقرار کر رہا ہے کہ میں نے ہی یہ میسج بھیجا ہے تو اس کی بیوی اگر جاب کرنے جائےگی تو ایک طلاق رجعی پڑ جائےگی، ایک بار جانے پر قسم پوری ہو جائےگی،بعد میں شوہر رجعت کر لے تو دوبارہ اگر جاب پر جائےگی تو کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ مگر یاد رہے کہ پھر شوہر دو ہی طلاق کا مالک رہےگا

Share

Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif.

A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case.