Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 690/2024 صاحب ثروت فاسق معلن کی دست بوسی کرناQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ پر کہ زید عالم دین ہےاور اہل قریہ کے اہل ثروت فاسق معلن کی دست بوسی کرتے ہیں جس سے عوام الناس میں چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں ساتھ ساتھ عوام میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ حضرت دوسرے کے دسترخوان کی راز داری نہیں رکھتے ہیں کیا ایسی صورت میں لائق امامت ہیں یا نہیں، نماز واجب الاعادہ تو نہیں ہوگی برائے کرم اس مسئلہ کوشریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ المستفتی : اسامہ خان Answer الجواب اللهم هدایۃ الحق و الصواب : اگر فاسق معلن سیدزادے يا صاحب نسبت ہیں تو اس نسبت کے احترام میں دست بوسی کرنے پر زید پر شرعاً الزام نہیں، اور اگر وہ ایسا نہیں بلکہ اس کی دولت و ثروت، دنیوی وجاہت و قوت اور طلب مال و حرص دنیا میں تملقاً ایسا کرتا ہے تو کئی جرموں کا مرتکب ہے ،بلکہ اگر دنیوی لالچ میں نہ سہی یوں ہی ایک فاسق معلن کی دست بوسی و تعظیم کرتا ہے جب بھی فسق سے مفر نہیں کہ فاسق کی توہین واجب ہے نہ کہ تعظیم ۔ عامہ کتب فقہ میں ہے کہ : ’’قد وجبت اهانته ‘‘ ۔ راز افشا کرنا یعنی چغلی یا غیبت کرنا بھی فسق ہے لیکن اس کے اثبات کے لیے شرعی ثبوت درکار ہے، بازاری افواہ سے کسی کا نمام و چغل خور یا غیبت کنندہ ہونا ثابت نہیں ہو جاتا۔ بہتر یہی ہے کہ اس فاسق معلن کی تعظیم و دست بوسی کے بابت امام مذکور سے براہ راست دریافت کیا جائے اگر کوئی شرعاً مقبول و معقول وجہ بتائے فبھا نہیں تو جرم شرعاً ثابت ہو جانے کے بعد اس کے پیچھے نماز شرعاً جائز نہیں، مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ والله تعالی اعلم۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت بریلی شریف ۱۱ ؍ ربیع الآخر ۱۴۴۶ ھ / ۱۵ ؍ اکتوبر ۲۰۲۴ ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
