صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ جنازہ کے مسائل ‹ نمبر ۱۹۷/۲۰۲۱

متن کا سائز
translateEnglish

مسجد کے نام مکان لکھ کر مکر جانا شرعا کیسا ہے

سوال

 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میںکہ زید جو کہ ضعیفی کی حالت میں ہے کوئی اس کا خیال رکھنے والا نہیں ہے وہ مسجد میں تین یا چار مرتبہ آیا اور مسجد کے متولی و دیگر حضرات کے سامنے اس نے کہا کہ مجھے اللہ تعالی نے جو چیز عطا کی تھی میں اس کو اسی کی راہ میں دینا چاہتا ہوں (یعنی مکان ) مع ہوش و حواس کے ساتھ اس نے کہا کہ ایک تحریر لکھو ایسی جو وقت ضرورت کام آسکے ، اب کچھ لوگوں کے بہکانے کے سبب وہ مکان دینے کو منع کر رہا ہے اور جو کاغذات متولی کو دیئے تھے وہ واپس مانگ رہا ہے کیااب زید کو مکان واپس کرنا عند الشرع جائز ہے کہ نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔فقط و السلام

المستفتی : محمد حنیف جگت پور نوری مسجد ، بریلی

جواب

الجواب اللهم هداية الحق والصواب : سوال کے ساتھ جو تحریر منسلک کی گئی ہے، اس میں ہے کہ’’ میں آج کی تاریخ سے یہ اعلان و اقرار کرتا ہوں کہ جب تک میں جیوت (زندہ) ہوں اپنے مکان کا مالک خودر ہوں گا اور مکان میںحق سکونت  رکھوںگا میرے نہ رہنے پر اپر وکت ( مذکورہ) مکان کا قبضہ ودخل نوری مسجد بذریعہ متولی محمد حنیف کے کر لیں‘‘۔ اس اقرار نامہ سے پر ظاہر کہ یہ تملک ، مضاف و منسوب الی ما بعد الموت ہے، لہذا یہ وصیت ہوئی اور موصی کو اپنی حیات میں وصیت سے رجوع کرنے کا حق ہے، اس لئے کہ وصیت تام بعد موت موصی ہوتی ہے کہ وصیت ایجاب مفرد ہے اور اس کا قبول موت پر موقوف ہے، لہذا جس طرح ایجاب مفرد کا ابطال معاوضات مثلا بیع وغیرہ میں جائز ہے، تبرعات میں بدرجہ اولی جائز و درست ہے۔ تنویر الابصار والدر المختار میں ہے:’’ (وله) اى للموصى (الرجوع عنها بقول صریح  او فعل يقطع حق المالك عن الغصب (بان يزيل اسمه ) و اعظم منافعه كما عرف في الغصب (او) فعل يزيد في الموصى به ما يمنع تسليمه الا به كلت السويق“ اھ ۔پھر ردالمحتار میں اس کے تحت ہے: ’’لان تمامها بموت الموصى ، و لان القبول يتوقف على الموت ، والايجاب المفرد يجوز يتوقف ابطاله في المعاوضات كالبيع ، ففى التبرع اولی ‘‘ (ج:۷، ص: ۲۳۸) صدر الشریعہ فرماتے ہیں کسی نے کہا اگر میں مرجاؤں تو میر امکان فلاں پر وقف ہے، یہ وقف نہیںبلکہ وصیت ہے یعنی وہ شخص اگر اپنی زندگی میں باطل کرنا چاہے تو باطل ہو سکتی ہے۔۔۔“ اھ۔ (بہار ، ج: ۲ ، ص: ۵۳۱) ۔ واللہ تعالی اعلم ۱۲

کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، بریلی شریف

۲۳ ؍ شوال المکرم ۱۴۴۲ ؁ ھ / ۵ ؍ جون ۲۰۲۱ ؁ء

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔