صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ متفرق مسائل ‹ نمبر ۲۷۷/۲۰۲۲ کافر حربی سے موالات و دوستی کا حکمسوال
کیا فرماتے ہین علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ میں کہ زید کو ڈی ۔ ایم اور ڈی ۔ ایس ۔ پی اور سی ۔ او نے تھانہ میں طلب کیا اور کہا کہ زید صاحب ہمارے کانوڑیوں کو پانی اور بسکٹ وغیرہ کھلانا ہے اور زیدنے ادھکاریوں کی عزت افزائی کے لئے ان کے گلے میں ہار ڈالے ۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ شرع مطہر اس بارے میں کیا حکم ارشاد فرماتی ہے ، جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ فقط و السلام المستفتی : محمد سلیم ، موٹی ڈول اسمولی ، سنبھل ، یوپی جواب الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : کافر حربی سے موالات و دلی دوستانہ قائم کرنا ہرگزجائز نہیں ۔ فرمان باری تعالی ہے : (انما ینھاکم اللہ عن الذین قاتلوکم فی الدین و اخرجوکم من دیارکم و ظاھروا علی اخراجکم ان تولوھم و من یتولھم فاولئک ھم الظالمون )ترجمہ : ’’ اللہ تمہیں انہیں سے منع کرتا ہے جو تم سے دین میں لڑیں یاتمہیں تمہارے گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر مدد کی کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے تو وہی ستمگار ہیں ‘‘۔کیا یہ آیت کریمہ آج ہمارے بلاد کے کفار کی ہو بہو تصویر نہیں کھینچتی؟کیا یہ کفار مسلمانوں کے خون کے پیاسے نہیں۔کیا یہ مسلمانوں کو ان کے وطن سے ، ان کے گھروں سے نکالنے میں کوشاں نہیں؟ہیں، ضرور ہیں۔ ُ تو کیا مسلمانوں کو اللہ و رسول سے زیادہ اپنے نجات دہندہ اپنے ہی خون کے پیاسے کفار محارم نظر آتے ہیں ؟ مارے بھی مسلمان جائیں اور خوش آمد و چاپلوسی بھی مسلمان ہی کریں ۔ یہ ظالم و جابر کے آگے سرنگوں ہوکر رحم و کرم کی بھیک مانگنے کے مترادف ہے ۔ زخم پہ زخم یہی کھائے یہی قتل بھی ہو خون مسلم کیا ابھی اور بھی ارزاں ہوگا ظلم پر ظلم سہے اور سزائیںبھگتے اور اف کی تو تہ خنجر براں ہوگا یہی اندھیراگر اور بھی کچھ روز رہا تو مسلماں کا نشاں بھی نہ نمایاںہوگا (نوری بریلوی علیہ الرحمہ) اور پھران کے دینی، مذہبی رسومات میں مشارکت و اظہار موانست تو ذمی کفار سے بھی جائز نہیں چہ جائے کہ حربی کفار سے۔لہذا بہر حال و بہر صورت اس کام میں مسلمانوں کا ملوث ہونا حرام ،بد کام و بد انجام ہے ۔ ملک کے حالات کوپیش نظر رکھیں اور مذکورہ ذیل فرامین باری تعالی اور اسکا ترجمہ اور زمان و مکان کی مناسبت سے تبصرہ و تفسیر، حضرت حجۃ الاسلام کی زبانی ملاحظہ فرمائیں :(یا ایھا الذین آمنوا لا تتخذوا بطانۃ من دونکم )یعنی اے ایمان والو ! اپنے غیروں کو رازدار نہ بناؤ (کیا پاکیزہ اور کار آمد نصیحت تھی کاش ہم عمل کرتے)(لا یالونکم خبالاً )وہ تمہاری نقصان رسانی میں درگذر نہ کریں گے ۔ (ملاحظہ فرما لیجئے ایسا ہی ہوا )(ودُّواما عنتم )تمہاری ایذا رسانی ان کی آرزو ہے ۔ (اب تو تجربہ ہوا )(قد بدت البغضاء من افواھھم ) ان کی دشمنی ان کی باتوں سے ظاہر ہو چکی ۔ ( یاد کرو گاندھی کا قول کہ ہندو بزدل نہ بنیں اور یہ قول کہ ہندوؤں کا غصہ انگریزوں کی تلوار کے نیچے دبا ہوا ہے ،ورنہ گائے بزور شمشیر چھڑا لی جا سکتی ہے )۔( وما تخفی صدورھم اکبر) اور جو ان کے سینے چھپا رہے ہیں وہ اور بڑا ہے ۔ ( اب دیکھئے جو اس وقت سینوں میں چھپی ہوئی تھی وہ کیسی بڑی نکلی ، اب ہزارہا مسلمانوں کا خون کراکر بھی سمجھ جاؤ تو غنیمت )(قد بینا لکم الآیات ان کنتم تعقلون)ہم نے تمہارے لئے نشانیاں واضح کر دیں اگر تم عقل رکھو ۔ (مگر اس وقت آپ کچھ نہ سمجھے ہندؤوں کی محبت ہی کے گیت گاتے رہے ، کہئے آپ عاقلوں میں تھے یا نادانوں میں اب تو عاقل بنو)۔ ( ھا انتم اولآء تحبونھم ) یہ تو تم ہو کہ ان سے محبت کرتے ہو ۔ (اور ان کی محبت میں اپنے حقیقی بھائی مسلمانوں کو چھوڑتے ہو اور دین اسلام کے شعائر ترک کرتے ہو اور اپنے کو لالہ اور پنڈت تک کہلواتے ہو ) ۔(ولا یحبونھم ) اور وہ تم سے محبت نہیں کرتے ۔ (اب دیکھ لیا کہ قرآن پاک کا ارشاد کہ وہ خون کے پیاسے اور جان کے دشمن نکلے )۔ (وتومنون بالکتاب کلہ )حلانکہ تم پوری کتاب پر ایمان رکھتے ہو ۔( واذا لقواکم قالوا آمنا و اذا خلوا عضوا علیکم الانامل من الغیض )جب تم سے ملیں کہیں کہ ہم ایمان لائیں اور جب تنہائیوں میں جائیں تو تم پر غصہ سے پورے چبا دیں ۔ ( یہ چال اور باقی رہ گئی ہے اپنے آپ کو مومن بتا کر پھر تمہیں دھوکا دیں ، اور سنتے ہیں کہ بعضے کفار نے اسی زمانہ میں ایسا کیا بھی)۔(قل موتوا بغیضکم ان اللہ علیم بذات الصدور)کہہ دیجئے کہ تم اپنے غصہ میں مرو ، اللہ دلوں کے بھید جانتا ہے ۔(کاش مسلمان اس تعلیم الہی پر یقین کرتے تو تو بے شک ہندوؤں کی مراد پوری نہ ہوتی اور آج انھیں اپنے غصہ میں جل مرنا ہی نصیب ہوتا )۔ (ان تمسسکم حسنۃ تسؤھم)اگر تمہیں بہتری چھو بھی جائے تو انھیں ناگوار ہو ۔ ( دیکھ نہ لیا مصطفی کمال پاشا کی کامیابی پر کسی ہندوؤں نے دو کوڑی کا چراغ نہ جلایا اور ظاہری ملمع کاری کے طور بھی اظہار سرور گوارا نہ کیا ۔)(بدایۃ امر میں جس وقت خلافت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا تھا ، دنیا جہاں کے مسلمان مصطفی کمال پاشاکو ملت اور امت اسلامیہ کا بطل جلیل تصور کر رہے تھے حضرت حجۃ الاسلام کی یہ تحریر بھی اسی زمانے کی ہے ( یعنی ۱۹۲۵ ء کی) حالانکہ بعد میں کھلا کہ وہ تو بڑلے درجے کا منافق تھا ۔از فقیر محمد ارسلان رضاغفر لہٗ ) ( وان تصبکم سیئۃ یفرحوا بھا ) اگر تمہیں کوئی برائی پہنچے اس سے خوش ہوں ۔ ( آج دیکھئے آپ کے پٹنے ، مارے جانے ، سزا پانے پر کس قدر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔جو کچھ فرمایا گیا تھا ہو بہو ہو کر رہا ۔) ایک آیت میں یہ ارشاد فرمایا ( ودّوا لو تکفرون کما کفروا ) تمنا ہے کہ ان کی طرح تم بھی کافر ہو جاؤ ۔ (دیکھئے شدھی کی سرگرمیاں کہیں بھی کسی خبر کو واقعات سے کچھ بھی تفاوت ہوا؟ اور کیوں کر ہوسکتا ہے اللہ علیم و خبیر ہے مگر افسوس مشرکین کو لوگ پیشوا بناتے رہے اور ا ن کی ہر بات کے سامنے سرنیاز جھکایا اور قرآن پاک کی آواز پر کان نہ رکھا ورنہ کیوں یہ روز بد، دیکھنا نصیب ہوتا ۔ ‘‘ (ماخوذ از خطبہ صدارت از حجۃ الاسلام ) لہذا مسلمانوں پر لازم کہ اللہ و رسول کے فرامین کے مطابق ہی کفار سے معاملات رکھیں ۔واللہ تعالی اعلم۱۲ کتبہ:فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ از :رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت، بریلی شریف ۲۸،ذو الحجہ ۱۴۴۳ھ، ۲۸جولائی ۲۰۲۲ ء مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

