صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ متفرق مسائل ‹ نمبر ۲۴۵/۲۰۲۱

متن کا سائز
translateEnglish

کیا عالم دین بد مذہبوں کے یہاں آجا سکتے ہیں

سوال

 

کیا فرماتے علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید جو کہ عالم دین ہے اور اس کا وہابی دیوبندی صلح کلی وغیرہ کے یہاں آنا جانا ہے ،جب اس سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا یہ ہے کہ عالم دین جا سکتا ہے، اس کی نیت پر دار و مدار ہے تو کیا ایسی صورت کوئی شرع میں موجود ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیںعین نوازش ہوگی ۔

 المستفتی عبدالواحد رضوی، ہیرے کسوی ، کرناٹک

جواب

الجواب بعون الملک و الوہاب:حضور علیہ الصلوۃ و السلام نے ان بد مذہبوں سے جن کی بد مذہبی، کفر قطعی کی حد کو پہنچی ہو ، تمام تعلقات ترک کرنے کا حکم فرمایا ہے :’’ فلا تجالسوھم و لا تشاربو ھم ولا تؤاکلو ھم ولا تناکحوھم‘‘۔ یعنی ان کے ساتھ نہ بیٹھو، نہ ان کے ساتھ کھاؤ، پیو، اور نہ ان سے شادی بیاہ کرو ، اور دیوبندی وہابی انکار ضروریات دین و شتم خدا و رسول جل و علا وﷺکے سبب بمطابق فتاوی حسام الحرمین، کافر ہیں ، اور اس میںشبہ نہیںکہ حدیث مذکور کا حکم عوام و خواص سب کو شامل ہے، بلکہ علماء بنسبت جہلا کے زیاہ جواب دہ ہیں ۔

اللہ تعالی فرماتا ہے :( قل ھل یستوی الذین یعلمون  و الذین  لا یعلمون۔۔ الآیۃ ) اور حدیث پاک میں ہے :’’اشد الناس عذابا یوم القیامۃ عالم لم ینفعہ علمہ‘‘ یعنی قیامت کے دن سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم نے اسے فائدہ نہ پہنچایا ہو ۔ اور ایک عالم دین جبکہ مقتدی و پیشوا ہے لا جرم عوام اس کے عمل سے سند پکڑیں گے، تو اس کو تو ویسے بھی اوروں سے بڑھ کر ان سے دور و نفور رکھنا چاہے،نیز عالم دین کو عملی صلح کلی سے بھی بلا ضرورت ملنے کو علما نے منع فرمایاہے اور اعتقادی صلح کلی کا تو وہی حکم ہے جو دیوبندی کا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی رسولہ وسلم ۔

کتبہ:فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہ

رضوی دار الافتا ، بریلی شریف 

۲۴؍ذو الحجہ ۱۴۴۲؁ھ/ ۴ا؍گست ۲۰۲۱؁ء

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔