صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ نکاح کے مسائل ‹ نمبر ۲۴۳/۲۰۲۱ سنی لڑکا اور وہابیہ لڑکی کا نکاح پڑھاناسوال کیا فر ماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ لڑکا سنی ہے اور لڑکی وہابیہ ، لیکن اپنے کو سنی کہتی ہے مگر عمل کے اعتبار سے وہابی ہے ۔ دونوں کے نکاح کے وقت زید جو کہ سنی عالم دین ہے ،پہنچا ، جب اسے معلوم ہوا کہ نکاح پڑھانے والا وہابی ہے تو زید یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلا گیا کہ یہاں رہنا صحیح نہیں ہے، لیکن دوسرے دن دوسرے مقام پر لڑکے والوں کے کہنے پر زید پھر وہی نکاح پڑھایا ۔ ایسی صورت میں زید پر کیا حکم شرع نافذ ہوتا ہے اور اس کی اقتدا میں نماز ادا کر سکتے ہیں یا نہیں ۔ مع حوالہ تحریر فرمائیں ، عین کرم ہوگا ۔ المستفتی : عبد الواحد رضوی ہیرے کسوی ، کرناٹک جواب الجواب اللھم ھدایۃ الحق و الصواب:زید نے اگر اس لڑکی کی وہابیت سے آگاہ ہو کربغیر وہابیت سے توبہ کرائے نکاح پڑھایا تو سخت گنہ گار ہے توبہ کرے، جب تک علی الاعلان توبہ نہ کرلے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں ،’’لو قدموا فاسقا یاثمون‘‘۔اور لڑکی نے اگر وہابیت کے تمام عقائد کفریہ سے توبہ صحیحہ کر لی اور اسکا صلاح حال ظاہر بھی ہو گیا ، پھر اس کا نکاح پڑھایا تو زید پرالزام نہیں ، مگر یاد رہے کہ محض رسمی طور پر کلمہ شہادت پڑھ کر توبہ کر لینا کافی نہیں، بلکہ جملہ عقائد کفریہ وہابیہ سے تبری کرنا ضروری ہے ، در مختار میں ہے: ’’و لو اتی بہ علی وجہ العادۃ لم ینفعہ ما لم یتبرء‘‘۔ (ج:۶،ص:۳۶۱)واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم۔ کتبہ:فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ۲۳؍ذو الحجہ ۱۴۴۲ھ ، ۳ ا؍اگست ۲۰۲۱ء مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

