صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ نکاح کے مسائل ‹ نمبر ۵۱/۲۰۲۰

متن کا سائز
translateEnglish

محض کلمہ پڑھا کر کسی وہابی کا نکاح پڑھانا

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر کی بہن کا نکاح پڑھایا جبکہ بکر اور اس کے گھر والے بد مذہب ہیں ثبوت یہ ہے کہ بکر کے والد نے سلام پڑھنا نا جائز بتایا ہے، کھلے طور پر بریلوی حضرات کو برا بھلا کہتا ہے خصوصاً بکر کے والد نے سرکار اعلیٰ حضرت کی توہین کی ہے، بکر نے اپنی دو بہنوں کی ایک ساتھ شادی کی، جس میں ایک نکاح زید نے اور دوسرا نکاح وہابی امام نے پڑھایا ،جبکہ زید کو نکاح پڑھانے سے پہلے بتایا گیا کہ وہ بد مذہب ہیںتو زید نے کہا اس میں کیا حرج ہے میں ان کو کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھاتا ہوں اور زید نے یہ بھی کہا جو دوسرا نکاح وہابی امام نے پڑھایا ہے اگر مجھ سے پڑھوائیں تو وہ بھی پڑھا دوں گا اس میں کوئی حرج نہیںجبکہ جس نوشہ کا دوسرا والا نکاح تھا وہ کھلا ہوا دیوبندی ہے، اب زید کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔

المستفتی :مولانا مہروز عالم بھٹپورہ ضلع شاہجہاں پور

جواب

الجواب اللهم هداية الحق والصواب: وہ اقوال جو بکر کے پدر کے متعلق سوال میں مذکور ہیں ، ان کا قائل عرف عام میں نہیں ہوتا مگر وہابی اور وہابیت و بد مذہبیت سے تو بہ محض رسماً کلمہ پڑھنے سے نہیں ہوگی ۔رد المحتار میں ہے : ’’لا یکفی مجرد التوبۃ بل یلزم التبری ‘‘ ۔ اگررسمی توبہ کافی ہو تو ہر کلمہ گو کامل الایمان مومن و ناجی ٹھہرے، کیا بہت بد مذہب صبح و شام زبانی کلمہ نہیں پڑھتے، نماز روزے کا التزام و تلاوت قرآن اور ظاہری عبادت نہ کرتے ہیں؟؟ بلکہ کرتے ہیں اور اس طرح کرتےہیں کہ مومنین اپنے اعمال و عبادات، ان کے اعمال و عبادات سے موازنہ کرنے پر بظاہر کم جانیں گے، قال علیہ الصلوۃ و السلام :’’تحقرون صلاتكم مع صلاتهم ، وصيامكم مع صيامهم و اعمالكم مع اعمالهم ‘‘، مگر دین سے ایسے باہر ہوں گےجیسے تیر کمان سے، ’’يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية‘‘ ۔ لہذا زید کا یہ کہنا کہ کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ،جائز نہیں ، نری جہالت ہے۔ حدیث پاک میںہے: ’’ و لاتؤا کلوهم و لا تشار بوهم و لا تناکحوهم ---- ‘‘زید پر لازم ہے کہ تو بہ کرے اور نکاحانہ پیسے واپس کرے اور اگر تو بہ نہ کرے، اسی پر اڑا رہے توبلا شبہ فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا جائز نہیں-، غنیہ وغیرہ میںہے: ’’لوقدموافاسقا یاثمون‘‘ ۔ واللہ تعالی اعلم۔

 کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، بریلی شریف

۷ ؍ ربیع الآخر ۱۴۴۲ ؁ ھ

الجواب صحیح ، واللہ تعالی اعلم ۔

  محمد مطیع الرحمن غفر لہ رضوی

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔