صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ عقیدہ و ایمان

متن کا سائز
translateEnglish

غیر مسلموں کے مذہبی پیشواؤں پر پھول مالا ڈالنا

سوال

کیافرماتے ہیں علماء دین و مفیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید اور اس کے کئی ساتھی ہندی میڈیم اسکول میںدرس و تدریس کے فرائض بالکلیہ طور پر انجام دیتے ہیں اسکول کے تمام پروگرام میں شرکت کرتے ہیں یوم آزادی ، یوم جمہوریہ ، گاندھی جی کی یوم پیدائش اور اس جیسے دیگر موقع پر غیر مسلم شہداء کی تصاویر سمادھی اور ان کے قبور پر پھول مالائیں ڈالتے ہیں ان حضرات کا یہ پھول مالائیں پیش کرنا کیسا ہے اور جو شخص ان امور کو انجام دیتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے ، شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر نوازش ہوگی ۔

المستفتی ۔ محمد امن رضا منظری

قصبہ سندھولی ، تحصیل پوایاں ، ضلع شاہجہاں پور

جواب

۹۲؍ ۷۸۶

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : سوال میں جو غیر مسلموں کو شہداء کہا گیا ہے ، یہ جائز نہیں اور معاذ اللہ ان کی تصاویر پر پھول مالا ڈالنا حرام ، حرام اشد حرام ، بہت احبث ، نہایت اشنع کام اور بحکم فقہائے کرام کفر انجام ہے ، مرتکب سخت فاسق و فاجر ، شدید گنہ گار مستوجب غضب جبار ،ناقابل امامت ہے ، جب تک علانیہ توبہ و استغفار نہ کر لے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں ۔’’لو قدموا فاسقاً یاثمون ‘‘ ۔ اور یوم آزادی جائز طریقے سے منانے میں حرج نہیں اور یوم جمہوریہ منانے میں اختلاف ہے اور یوم گاندھی منانا جائز نہیں البتہ ان ایام میں بغیر کسی غیر شرعی رسم و تقریب میں حصہ لئے، محض ادارے میں حاضری کے مقصد سے شرکت کرنا ان ایام کو منانا نہیں ، جبکہ نیت و ارادہ بھی نہ ہو ۔ واللہ تعالی اعلم۔

کتبہ: فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتائ۔مرکز اہل سنت

بریلی شریف

۲۴ ؍ جمادی الاولی ۱۴۴۳ھ ؁  // ۳۰ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ ئ؁  

 

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔