صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ طلاق کے مسائل

متن کا سائز
translateEnglish

طلاق مغلظہ کا شرعی حکم

سوال

Agar koi shakhs apni biwi ko teen bar talak bol de aur panchayat ke dwara alag ho jaye l, aur fir kuchh mahino baad fir se usi aurat se shadi karna chahe to kya halala karna jaruri hai. Kayi alim kahte hai Halala ko planing karke nahi karna chahiye ye haram hai. Yani dobara usi shakhs se shadi krne liye halala karna haram hai ya sahi hai. Aur agar talak misunderstanding me ya gusse me ya family pressure me diya gaya ho tab shariyat kya ijajat deti hai.

جواب

الجواب اللھم ھدایۃ الحق و الصواب : شوہر کا اپنی بیوی کو تین طلاق دینا اسے مطلقہ مغلظہ کر دیتا ہے ۔ عورت بعدعدت آزاد ہوتی ہے جس سے چاہے نکاح کر سکتی ۔ ہاں البتہ اسی شوہر سے اس کا نکاح بلا حل جدید نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے : فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاً غیرہ ‘‘ ۔ اور حل جدید یوں ہوگا کہ یہ عورت اپنی رضا و خوشی سے کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے پھر یہ شوہر ثانی اسے اپنی مرضی و خوشی سے طلاق دے دے یا انتقال کر جائے تو اب بعد عدت اس عورت کے لیے شوہر اول سے نکاح کرنا جائز ہوگا ۔ کما ھو عامۃ الکتب الفقھیۃ ۔ محمد عبد القادر رضوی غفر لہٗ
شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔