صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ حلال و حرام ‹ نمبر ۱۴

متن کا سائز
translateEnglish

ویکسین کے جواز و عدم جواز کا مسئلہ؟

سوال

ھل یجوز استعمال الویکسین الذی فیہ جیلاتین الخنزیر، وقد افتی بعض العلماء ان نجس العین اذا انقلبت ماھیتہ بالاستحالۃ یصیر طاہرا و حلالا؟

السائل:سید محمد محامد الازہری

 الطالب بجامع الازھر مصر

 

کیا ایسی ویکسین جس میں خنزیر کی جیلا ٹن ہو، استعمال میں لائی جا سکتی ہے؟حالاںکہ بعض علما نے فتوی صادر کیا ہے کہ نجس العین کی حقیقت وماہیت اگر استحالہ کے ذریعہ بدل جائے تو وہ پاک و حلال ہو جاتی ہے؟

المستفتی:سید محمدمحامد الازہری متعلم جامعۃ الازہر مصر

جواب

الجواب اللھم ھدایۃ الحق و الصواب: لا شک ان الاشیاء النجسۃ تطھر بعملیۃ تسمی فی اصطلاح الفقہ الاسلامی بالاستحالۃ علی القول المفتی بہ مع شرط ان تکون الاستحالۃ کاملۃ و کلیۃ (کما تکون فی مسئلۃ وقوع الخنزیر او الحمار فی بحر الملح) لا ناقصۃ و جزئیۃ (کما تکون فی مثل ھذہ المسئلۃ التی نحن بصددھا ای فی مادۃ الجیلاتین المستخلصۃ المستخرجۃ من جلد الخنزیر و عظامہ)، فالجیلاتین المستخلص من اجزاء الخنزیر او المیتۃ لا یستحیل استحالۃ کاملۃ و کلیۃ کما اخبر بہ الکیمیائیون الماھرون،انما یستحیل استحالۃ جزئیۃ بطریق العملیات الکیمیائیۃ، و ھذا القول اقرب الی الفھم من غیرہ لان مادۃ الجیلاتین اذا فقد حقیقتہ و ترک ماھیتہ و استحیل استحالۃ کاملۃ و کلیۃ و لم یبقی ای اثر سابق فیہ ، فما فائدۃ استخلاصہ و استخراجہ و استخدامہ مع ان عملیۃ استخراج الجیلاتین تاخذ مدۃ طویلۃ و عملا صعبا؟؟، و اذا لم یکن فیہ شئی من حقیقتہ السابقۃ فای نفع بادخالہ فی اشیاء الاشربۃ و الاطعمۃ و الادویۃ ؟؟رغم ان ھذا من المعلوم ان الجیلاتین انما القی فی الاشیاء و الاعیان لحصول البروتین و الویتامین و نحوھما مع غرض ان یؤثر الجیلاتین فی مدۃ صحۃھذہ الاشیاء فھذا لا شبھۃ فی حرمتہ و نجاستہ۔

فبناء علی ما ذکر لا یجوز استخدام اشیاء الاطعمۃ و الاشربۃ و الادویۃ المصنوعۃ من المواد المحتویۃ علی جیلاتین الخنزیر او المیتۃ او ای حیوان غیر مزکی اذا تیقن و تعین وقوعہ فیھا( کما حقق جدی الامام احمد رضا رحمہ اللہ فی رسالتہ المبارکۃ المسماۃ بالاحلی من السکر،  فی حال الاختیار،

اما فی حال الاضطرار فلہ حکم آخر کما یعرفہ من لہ ادنی نظر فی الفقہ الاسلامی، قال تعالی :(فمن اضطر غیر باغ و لا عاد فلا اثم علیہ)، و قال الفقہاء:ـــ الضرورات تبیح المحظورات، و لکن لا توجد ایۃ ضرورۃ تبیح ما حرمہ اللہ تعالی فی ھذہ المسئلۃ المسئولۃ۔

اما التداوی بالحرام فحرام، قال الحنفیۃ: لا یجوز التداوی بالمحرم الا ان علم یقینا ان فیہ شفاء و لا یقوم غیرہ مقامہ،و فی الدر المختار:’’ظاھر المذھب المنع‘‘(انظر البحث فی رد المحتار عن التداوی بالمحرم ‘‘۔ (ج : ۱ ص: ۲۲۶)

فقد طالعت فتاوی بعض المعاصرین انھم افتوا  باباحۃالویکسین الذی فیہ جیلاتین الخنزیر مطلقابلا قید بدلیل القاعدۃ المذکورۃ ای الضرورات تبیح المحظورات، ومعلوم ان ھناک لا تتحقق ایۃ ضرورۃ، وبعض الناس قد احتجوا علی حلۃجیلاتین الخنزیر بالاستحالۃفھذا لا یجوز کما سبق ان الاستحالۃناقصۃ و جزئیۃ۔واللہ تعالی اعلم۔۱۲

کتبہ: الفقیر الی ربہ القدیر محمد ارسلان رضا القادری غفر لہ

من دار الافتاء الرضویۃ مرکز اہل السنۃ بریلی الشریفۃ

۳۰ ؍جمادی الاولی ۱۴۴۲؁  ھج

الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب:اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نجس اشیاء کی تطہیر ایک خاص طریقے سے ممکن ہے جسے فقہ اسلامی کی اصطلاح میں استحالہ کہا جاتا ہے ، مفتی بہ قول بھی یہی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ( استحالہ یعنی ماہیت نجاست کا تغیر و تبدل) کامل طور پر ہو نا چاہئے (جیسا کہ سؤر یا گدھے کا نمک کے سمندر میں گر کر نمک بن جانے کے سلسلے میں فقہا نے فرمایا)، جزئی یا  ناقص تبدیلی کافی نہیں، (جیسا کہ زیر نظر مسئلہ میں ہے یعنی ویکسین بنانے کے سلسلہ میں سؤر یا مردار کے اجزائے جسمانی سے جیلاٹن کو بر آمد کیا جاتا ہے ) اس میں استحالہ کامل اور کلی طور پر نہیں ہوگا جیسا کہ کیمیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ استحالہ کلی نہیں جزئی ہوتا ہے اور یہ بات قرین قیاس و عقل بھی ہے ، کیونکہ جیلاٹن سے اگر اس کی ماہیت و حققت مکمل فنا ہو جائے اور استحالہ کا عمل ایسا کامل ہو کہ اس میں سابقہ اثرات باقی نہ رہ جائیں تو انتہائی ریاضت و مشقت کے بعد اس کی برآمدگی کا کیا فائدہ؟، اگر اس میں اس کی سابق حقیقت ملحوظ نہ ہو ، تو کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں میں اسے داخل کرنے کا کیا فائدہ ؟

حالاں کہ جیلاٹن کو اشیائے خورد و نوش میں اس مقصد کے پیش نظر ڈالا جاتا ہے کہ اس سے پروٹین اور وٹامن جیسی چیزیں مل سکے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی صحت و سلامتی کی مدت میںتوسع بھی ہو سکے ، لہذا اس صورت میں اس کی حرمت و نجاست ہر شک و شبہ سے پاک ہے،تو مذکورہ امور کی بنیاد پر ایسی اشیا ء کا خورد و نوش اور دواؤں کا استعمال جائز نہیں، جن کے مشمولات میں مردار یا سؤر یا کسی غیر ماکول اللحم جانور کی جیلا ٹن موجود ہو اور یہ موجودگی واقعی اور یقینی ہو ، جیسا کہ امام احمد رضا قدس سرہٗ کے رسالہ مبارکہ (الاحلی من السکر۔۔)کی تحقیق انیق بھی یہی ہے، خیال رہے، یہ حکم اختیار کی حالت میں ہے۔

رہی مجبوری کی حالت تو اس کا حکم دوسرا ہے اور یہ بات فقہ اسلامی سے ادنی واقفیت رکھنے والے پر مخفی نہیں ، باری تعالی کا ارشاد ہے:(فمن اضطر غیر  باغ و لا عاد فلا اثم علیہ)، اور قاعدئہ فقہیہ ہے:’’ الضرورات تبیح المحظورات‘‘، ضرورتوں کے تحت بہت سے محظورات مباح ہو جاتےہیں ،لکن زیر بحث مسئلہ میںایسی کوئی ضرورت متحقق نہیں جو اللہ عز و جل کے محرمات کو سند جواز عطا کر سکے ۔

رہی بات محرمات سے علاج کی ، تو یہ بھی حرام ہے ۔ علامہ شامی فرماتے ہیں :’’حرام اشیا ء سے علاج بھی حرام ہے ، مگر یہ کہ اس کی شفا یقین کے ساتھ معلوم ہو اور اس کا کوئی قائم مقام نہ ہو ۔

میں نے معاصرین کے کچھ فتاوی دیکھے ، جن میں انہوں نے مذکورہ قاعدہ کی رو سے مطلق طور پر ایسی ویکسین کی اباحت کا قول کیا  ہے جس میںیقینا سؤر کی جیلاٹن موجود ہو ، حالانکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ ضرورت متحقق نہیں، نیز بعض لوگوں نے جیلا ٹن کے استحالہ کو وجہ جواز بنایا ہے لیکن یہ صحیح نہیں جیسا کہ گزر چکا کہ یہ استحالہ تو ضرور ہے مگر ناقص اور جزئی ۔ واللہ تعالی اعلم۱۲

)مترجم : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہ (

 

شیئر

مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔

فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔