صفحۂ اول ‹ فتاویٰ ‹ نماز کے مسائل ‹ نمبر ۰۹ ایک مسجد میں دو جمعہ قائم کرناسوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ مسجد کے سامنے یعنی محراب کے آگے درگاہ ہے، درگاہ اور مسجد کے بیچ میں جگہ ہے جو لنگر خانہ اور مہمان خانہ ہے۔ نماز جمعہ میں نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے دوسری جماعت کی ضرورت پڑی تو کچھ ممبروں نے مسجد میں نماز ختم ہونے کے بعد لنگر خانہ میں دوسری جماعت کرائی اس میں انتشار پیدا ہو گیا ہے ،جب کہ ان لوگوں نے امام سے کہا بھی نہیں، لہذا اس صورت مین جب کہ نمازیوں کی کثرت جو دوسری جماعت کی ، کیا صورت ہو سکتی ہے اور کیا لنگر خانے میں دوسری جماعت کر سکتے ہیںیا مسجد میں ہی ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت کریں۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ فقط والسلام المستفتی :محمد نوشاد رضا امرناتھ تھانہ ممبئی مہاراشٹرا جواب الجواب بعون الملك الوهاب:جمعہ کی امامت واقامت نماز پنج گانہ کی امامت کے مثل نہیں کہ اگر چند لوگوں کا جمعہ فوت ہو گیا تو کسی صالح ولائق امامت کو لے کر کہیں پر بھی جمعہ قائم کر لیا جمعہ کی امامت و خطابت کے لئے اقل درجہ بدرجہ ضرورت یہ ہے کہ عامہ مومنین نے کسی کو امام و خطیب مقرر کیا ہو، عالمگیری میںہے:’’لو تعذر الاستیذان من الامام فاجتمع الناس على رجل یصلی بھم الجمعة جاز ‘‘( ج :۱ ، ص: ۱۴۹ ) لہذا جسے مسلمان متفق ہو کر امام جمعہ مقرر کر لیں وہ سلطان کی جانب سے ماذون کی طرح ہے، اور یہ مقرر کرنا ضرورۃً ہے ، اعلیٰ حضرت فرماتے ہیںکہ’’ اور شک نہیںکہ جو امر ضرورۃ ًجائز رکھا گیا ہے وہ ضرورت سے تجاوز نہیں کر سکتا۔ مسجد واحد کے لئے وقت واحد میں دو امام کی ہرگز ضرورت نہیں، تو یہ امام کا مقرر کرنا ایک مسجد میں ایک جمعہ کے لئے ہے نہ یہ کہ ایک ہی مسجد میں دوسرا یا تیسرا جمعہ، نماز جمعہ فوت ہو جانے پہ لوگوں کی کثرت کی وجہ سے چند لوگ اسی امام کو پکڑ کر یا دوسرے امام کو مقرر کر کے قائم کر لیں ، اس لئے کہ ایک مسجد میں تکرار جمعہ ہرگز جائز نہیں ، اعلیٰ حضرت امام اہل سنت ایک معاصر عالم کے فتوی جواز کا رد فرمانے کے بعد صاف فرماتے ہیں : ’’ تو حق یہ ہے کہ اس مسجد میں در کنار کسی دوسری مسجد میں بھی جہاں جمعہ نہ ہوتا ہو خواہ مکان یا میدان میں کسی جگہ یہ لوگ جمعہ نہیںپڑھ سکتے، بلکہ اپنی ظہر تنہا تنہا پڑھیں ‘‘ ۔ ( ج : ۶ ص : ۲۳۲ ) تنویر الابصار و در مختار میں ہے : ’ کرہ تحریماً لمعذور و مسجون و مسافر ( اداء ظھر بجماعۃ فی مصر ) قبل الجمعۃ و صورۃ المعارضۃ ‘‘۔ ( ج : ۶ ص: ۱۷ ) واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ۱۹ ؍ ذوالقعدہ ۱۴۴۲ ھ / ۱ ؍ جولائی ۲۰۲۱ ء مجلسِ افتاء، رضوی دار الافتاء، درگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف کی جانب سے جواب۔ فتویٰ انہی حالات کا جواب ہوتا ہے جن کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اگر آپ کی صورتِ حال کسی بھی پہلو سے مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے — اپنا سوال بھیجیے، اس جواب کو اپنے معاملے پر منطبق کرنے کے بجائے۔ |

