Home › Fatawa › Married Life › Ref 285/2021 سنی کا عملی صلح کلیوں سے میل جول جائز ہے کہ ناجائزQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ زید ، عمر ، بکر وغیرہ جو کہ سنی ہیں اور ان کے رشتہ داروں کا تعلق دیوبندی، وہابی، بد مذہبوں سے ہے اور وہ رشتہ دار ان کی شادی بیاہ میں کھانا پینا اور ان کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، زید ،عمر ،بکر وغیرہ جانتے ہوئے کہ ان کے رشتہ دار دیوبندی، وہابی وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے ساتھ کھاتے پیتے ہیں، تو زید ،عمر ،بکر وغیر ہ کے لئے شریعت کیا حکم ہے مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ از : محمد عاشق علی، پتہ فرید پور، بریلی شریف Answer الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : حدیث پاک میں ہے :’’ من رأی منکم منکرا فلیغیرہ بیدہ و ان لم یستطع فبلسانہ ان لم یستطع فبقلبہ و ذلک اضعف الایمان ‘‘ وہابیوں، دیوبندیوں سے دنیوی میل و معاملہ سخت ناجائز و حرام ،بد کام و بد انجام ہے، مرتکب فاسق و فاجر اور مقاطعہ کئے جانے کے قابل ہے۔ زید ، عمرو ، بکر اگر اپنے رشتہ داروں کے اس عمل کو برا جانتے ہیں ، حسب استطاعت منع بھی کرتے ہیںاور خود سنیت پر مضبوطی سے قائم اور بد مذہبوں سے میل ملاپ ہر گز نہیںرکھتے ،تو محض ان کے رشتہ داروں کا وہابیوں سے ملنا جلنا انہیں ضرر نہ دے گا ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے : (یا ایھا الذین آمنوا علیکم انفسکم لا یضرکم من ضل اذا اھتدیتم ۔۔ الآیۃ ) اور خود ان کا اپنے ان رشتہ داروں سے ملنا جبکہ مؤدی و منجر الی المفاسد اور معاون علی الآثام و المناکیر نہ ہو، تو محض نا مناسب ہو سکتا ہے ، حرام نہیں، فرمان باری تعالی ہے : (لا تزر وازرۃ وزر اخری۔۔الآیۃ) ۔ سرکار اعلی حضرت سےتین لوگوں زید، عمرو، بکر کی بابت حکم شرع دریافت کیا گیا ، جن میں زید ایک وہابی، کافر، مرتد ہے ، عمرو عقید ۃً سنی مگر زید سے دنیوی راہ و رسم رکھتا ہے اور بکر صرف عمرو( جو کہ سنی ہے) ، سے میل جول رکھتا ہے ،زید سے نہیں ، اعلی حضرت امام اہل سنت جواب میں فرماتے ہیں : ’’ صورت مسئولہ میں عمروو بکر دونوں سنی مسلمان ہیں ان میں کوئی کافر یا گمراہ نہیں ، مگر عمرو فاسق ، گنہ گار ہے کہ مرتد سے میل جول رکھتا ہے ۔۔۔ اور بکر کا عمرو سے ملنا اگر بر بنائے مصلحت شرعیہ ہو کہ اس سے امید ہے کہ اس کی نصیحت مانے اور زید سے ملنا جلنا چھوڑ دے تو حرج نہیں ، ورنہ نا مناسب ہے ۔ (رضویہ ، ج: ۹ ، ص : ۲۸۷؍۲۸۸ ) واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میںہے جبکہ ان کے رشتہ دار عملی صلح کلیت میں مبتلا ہوں ( یعنی عقیدۃً سنی اور دنیوی طمع میں میل ملاپ رکھتے ہوں ) لیکن اگر اعتقادی صلح کلیت میں ملوث ہوں تو ان جیسوں سے بھی ملنے کا وہی حکم ہے جو بد مذہبوں سے ہے ۔ واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی رسولہ الکریم و آلہ و صحبہ وسلم ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ، ۳؍ ربیع الآخر۱۴۴۳ ھ /۹ ؍ نومبر ۲۰۲۱ ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
