Home › Fatawa › Issues Of Funeral رافضیوں کے قبرستان کو سنیوں کا قبرستان بناناQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک قبرستان ہے جو کہ کافی عرصہ سے ویران ہے۔ جس میں کافی عرصہ پہلے رافضیوں کے مردے دفن ہوا کرتے تھے۔ اور آج بھی قبرستان پر انھیں کا ہی قبضہ ہے۔ بستی کے آس پاس کوئی قبرستان نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا یہاں کی عوام چاہ یہ رہی ہے کہ اس قبرستان میں اہل سنت و جماعت کے مردے دفن ہوں۔ اور اس قبرستان کی جو بھی قیمت طے ہو یہاں کی عوام دینے کو تیار ہے۔ آپ کی بارگاہ میں یہ عریضہ ہے۔ کیا ایسی جگہ کو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔فقط والسلام المستفتی۔ جناب رفعت علی صاحب، پرانا شہر بریلی شریف Answer الجواب اللھم ھدایة الحق و الصواب: روافض جو سب شیخین وغیرہ کرتے ہیں۔ کافر و مرتد ہیں، فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے: ” الروافض اذا کان یسب الشیخین و یلعنھما العیاذباللہ فھو کافر“۔ (الفتاویٰ الھندیة، کتاب السیر الباب التاسع فی احکام المرتدین)۔ فتاویٰ بزازیہ و عالگیریہ میں ہے: ’’یجب اکفارھم باکفار عثمان و علی و طلحة و زبیر و عاٸشة رضی اللہ تعالیٰ عنھم“ (ایضاً)۔ اور تمام فقہا کا اتفاق ہے کہ مسلمانوں کو کافروں کے قبرستان میں اور کافروں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں الا فی حالة الضرورة القصویٰ، اس پر دلیل عہد نبوی علیہ الصلوۃ و السلام سے لے کر تا امروز عمل مسلمین ہے۔ ”لان اھل الاسلام من عھد رسول اللہ ﷺ ان لا یدفنوا مسلماً مع مشرک“ و قد رویٰ ابو داٶد و النسائی عن بشیر بن الحصاصیة قال: کنت أمشی مع النبی ﷺ فمر علی قبور المسلمین فقال : لقد سبق ھٶلا ٕ شراً کثیراً ثم مر علی قبور المشرکین فقال لقد سبق ھٶلا ٕ خیراً کثیراً‘‘ ۔علما نقل حدیث کے بعد فرماتے ہیں :کہ اس سے مقبرئہ مسلمین کا مقبرئہ مشرکین و کفار سے امتیاز و افتراق ثابت ہوتا ہے۔لہٰذا مسلمانوں کا جس علاقے میں اپنا مخصوص قبرستان نہ ہو تو ان پر واجب ہے کہ ایک زمین خاص دفن موتی کے لئے خریدنے کی کوشش کریں کہ مسلمانان اہل سنت کو روافض مرتدہ کے قبرستان میں دفن کرنا باعث ایذائے میت ہے۔ اس لئے کہ کافروں کی قبور میں عذاب برزخی ہوتا ہے، جس سے مسلمانوں کو ایذا ہوگی۔ قال تعالیٰ : (النار یعرضون علیھا غدوا و عشیا و یوم تقوم الساعة أدخلوا آل فرعون اشد العذاب) (غافر :۴۹)اور اگر برائے دفن موتی زمین خریدنے کی استطاعت نہ ہو تو ان پر واجب ہےکہ متصل کسی بستی میں مسلمانوں کے قبرستان میں جنازوں کو لے جا کر دفن کریں ۔ اور اگر روافض کے اس قبرستان کو اہل سنت اپنا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تو دو صورتیں میں اگر روافض کے اموات کے آثار بالکل مٹ گئے ہیں اور کوئی رافضی اس میں اب دفن نہ کیا جائےگا تو حرج نہیں۔ اور اگر آثار باقی ہیں ہڈیاں وغیرہ تو نکال کر پھینک دی جائیں پھر اسے اہل سنت کا قبرستان بنایا جائے، فتاویٰ تاتارخانیہ میں ہے: ”مقبرة کانت للمشرکین ارادوا أن یجعلوھا مقبرة المسلمین فھٰذا علی وجھین: ان کانت آثارھم قد اندرست فلا بأس بذلک و ان بقی من آثارھم شٸ من عظامھم فانہ ینبش و ینتقل ثم تجعل مقبرة للمسلمین ألا تری ان موضع مسجد رسول اللہ ﷺ کان مقبرة للمشرکین فنبش و اتخذ مسجداً ‘‘۔ (تاتارخانیہ ، ج: ۴ ، ص : ۴۸۰ )۔ واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم۔ کتبہ۔فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفرلہ ضوی دار الافتا، بریلی شریف ۲۹ ؍ربیع النور شریف ۱۴۴۲ ھ الجواب صحیح واللہ تعالی اعلم محمد مطیع الرحمٰن غفرلہ رضوی Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
