Home › Fatawa › Issues Of Funeral قبروں کو پکی کرنے کا شرعی حکمQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ عام مسلمانوں کی قبر کو لوگ اوپر سے باؤنڈری بنا کر پکی کرتے ہیں تو کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے ، جبکہ دیکھا یہ جا رہا ہے کہ قبر ستانوں میں جگہ کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ۔ کس حد تک قبر کو پکی کرنا درست ہے ، جواب مرحمت فرمائیں کرم ہوگا ۔ المستفتی : فیضان علی خان ، محلہ ملوک پور ، بریلی Answer الجواب اللھم ھدایۃ الحق و الصواب : عام وقفی قبرستان جہاں سب مسلمانوں کا یکساں حق ہے ، وہاں قبر کا احاطہ وغیرہ کرنا ، مطلقاً منع ہے ۔ نیز قبر کو اس طرح پختہ کرنا کہ کوئی حصہ کچا نہ چھوڑا جائے ممنوع ہے ۔ حدیث پاک میں آیا ہے : ’’ نھی النبی ﷺ ان یجصص القبور ‘‘ ۔ ( مشکاۃ ) ، اعلی حضرت امام اہل سنت فرماتے ہیں : ’’ قبر جس قدر میت سے متصل ہوئی اس اندوری حصہ کو پختہ کرنا ممنوع ہے اور باہر سے پختہ کرنے میں حرج نہیں اور معظمان دینی کے لئے ایسا کرنے میں بہت مصالح شرعیہ ہیں ‘‘ ، نیز رد المحتار میں ہے : ’’ لا یکرہ البناء اذا کان المیت من المشائخ و السادات قلت لکن ھذا فی غیر مقابر المسبلۃ ‘‘ ۔ ( ج: ۲ ، ص : ۲۵۷ ) یعنی علما و مشائخ و سادات عطام کی قبروں کا احاطہ غیر مکروہ ہے ، امام شامی اس کے بعد فرماتے ہیں کہ یہ ذاتی اور نجی قبر ستان کا حکم ہے نہ کہ عام وقفی قبرستان کا ، لہذا عام قبرستان جو فی سبیل اللہ وقف ہوں وہاں مشائخ و سادات کی قبر پر بھی تعمیر جائز نہیں، چہ جائے کہ قبور عوام پر ۔ واللہ تعالی اعلم ۱۲ ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ۲۷ ؍ شوال المکرم ۱۴۴۲ ھ Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
