Home › Fatawa › Issues Of Funeral › Ref 54/2020 وقف میں تبدیل و تصرفِ بے جا ہرگز جائز نہیںQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ سرزمین بٹوائی میں ایک قدیم مسجد ہے جس سے متصل اتر دکھن اور پورب سمت ایک وقفی قبرستان ہے ، جس کے اتر دھکن والے حصہ میں مسلمان مردوں کو دفن کیا جاتا ہے باقاعدہ وہاں آج بھی قبریں موجود ہیں اور پوربی حصہ کی تقریبا ً تین صفوں کی جگہ کافی پہلے مسجد میں داخل کر لی گئی ہے جس پر بغیر لنٹر ڈالے عرصہ دراز سے نماز پڑھی جاتی رہی ہے اس پوربی حصہ کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے وہاں کبھی قبریں نہیں دیکھی ہیں، لیکن اس کے قبرستان ہونے پر سب متفق ہیں مسجد میں جگہ کی قلت اور نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے تقریباً دو سال قبل جدید تعمیر کے وقت مسجد کی توسیع کی غرض سے ، ان تینوں حصوں پر لنٹر ڈال کر مسجد میں داخل کر لیا گیاہے لنٹر کے ستونوں کے لئے گڈھے قبرستان میں کھو دے گئے ، گڈھے کھودتے وقت وہاں ہڈیاں بھی نکلیں، جس کے سارے ستون قبرستان میں ہیں ان میں سے بعض عین قبروں پر ہیں اس وقت کافی سمجھانے کے باوجود بھی کچھ لوگ اپنی ضد ،ہٹ دھرمی پر اڑے رہے اور انہوں نے عوام کے چندے سے ان حصوں پر لنٹر ڈال دیا جس سے کثیر رقم خرچ ہوئی ہے اب بستی کے ذمہ دار حضرات جمع ہوئے اور اس کو صحیح کرنا چاہتے ہیں، صحیح کرنے کا طریقہ کیا ہوگا ؟ (۱) قبرستان کی چہار دیواری حدود قبرستان میںر ہے یا خارج قبرستان ؟ (۲) کیا لنٹر کے اندرونی سارے ستون ختم کر کے قبرستان کی چہار دیواری کو لنٹر قائم رکھنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ عوامی چندے سے بنا ہوا لنٹر برقرار رہے اور لوگوں کا پیسہ ضائع ہونے سے بچ جائے ۔ (۳) اگر قبرستان کی دیوار کو استعمال کر کے لنٹر پر قرار رکھ سکتے ہیں ، تو کیا اس پر بلا کراہت نماز پڑھنا جائز ہے؟ (۴) جن لوگوں نے جانتے ہوئے نمازیں پڑھیں اور یہ گناہ عظیم کیا ان کے لئے حکم کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل وضاحت کے ساتھ بالتفصیل جوابات عنایت فرما کر عند اللہ موجور ہوں۔ المستفتیان: محمد جاوید اختر ،عبدالغفار، محمد وسیم رضا پٹوائی ،تحصیل شہباز ضلع رام پور Answer الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب:قبرستان وقف ہے اور وقف میں تبدیل و تصرفِ بے جا ہرگز جائز نہیں۔ ’’لا یجوز تغییر الوقف عن ھیئتہ و کفل عن اصلہ؟‘‘ پھر اگر اس قطع زمین میں قبور بھی ہوں اگر چہ نشان مٹ کر ناپیدا ہو گئے ہوں جب تو یہ تصرف و تغیر متعدد حراموں کا مجموعہ، ھکذا فی الفتاوی الرضویۃ، پوربی جانب جہاں تین صفوں بھر جگہ مسجد میں داخل کر لی گئی ہے، تغییر وقف ہے اور یہ نہ صرف تغییر ہیئت ہے بلکہ اصل ہی کو بدلنا ہے، پھرشمالاً و جنوباً ستون کو مقبرہ موقوفہ کی زمین پر اور نہ صرف زمین، بلکہ عین قبر پر قائم کرنا پھروقفی قبرستان پر بعد وقف چھت ڈال کر اس پر نماز پڑھنا ایک نہیں ،دو نہیں، کئی حراموں کا اجتماع ہے ، توہین قبور مسلمین ایک، تغییر وقف دو ، پھر ان پر نماز پڑھنا تین ۔ پر ظاہر ہے کہ یہ افعال جو مذکور فی السوال ہیں نہایت اشنع بہت ہی اخبث ، باعث گناہ و موجب عذاب ہیں ، تمام مرتکبین (آمر ِ ، مامور ، فاعل ،اس پر راضی رہ کر چندہ دہندہ سب ) توبہ کریں اور اس فعل شنیع کا تدارک بعد توبہ اس عمارت کو منہدم کرکے ہی ہو سکتا ہے جو مقبرہ موقوفہ کے اوپر بنائی گئی ہے، نیز پوربی جانب تین صفوں کی جگہ کو بھی مسجد سے خالی کرکے قبرستان کوواپس کریں۔ اب بالترتیب سوالات کے جواب لیں : (۱)سوال اول واضح نہیں ، اور نہ اس کی کوئی تفصیل تمہید میں مذکور ہے۔ مقبرہ موقوفہ پر بعد وقف عمارت بنانا ہی جائز نہیں، اعلی حضرت امام اہل سنت (رضی اللہ تعالی عنہ) تحریر فرماتے ہیں :’’اگر بعد وقف بنائی ہے تو یہ عمارت خود ہی ناجائز ہے کہ مقابر موقوفہ میں عمارت بنانے کی اجازت نہیں تو اس پر اذان وغیرہ(جیسےنماز)کے لئے چھت بنانا بھی نہیں ہو سکتا،پھر فرمایا’’لانہ یستحق الازالۃ لا الادامۃ‘‘۔ (فتاوی رضویہ: ج: ۱۲،ص:۳۳۸)یعنی عمارت مستحق ازالہ و تہدیم ہے ، نہ یہ کہ ا سے قائم و دائم رکھا جائے ، اور جبکہ مذکورہ فی السوال عمارت خود ہی ناجائز ہوئی تو اسے منہدم کردینا شرعاً واجب ہے ۔ جد الممتار میں فرماتے ہیں :’’اذا کان البناء محظورا شرعا کما تقدم من بناء بیت الامام فوق المسجد و فوق جدارہ او بناء حانوت فی حد المسجد او فنائہ کما فی الھندیہ عن محیط السرخسی فانہ واجب الھدم شرعا ، فلا تابید فلا وقف فیکون النقض ملک بانیہ‘‘(ج:۵،ص:۵۲۳)،در مختار میں متنا و شرحا ہے:’’لو تمت المسجدیۃ ثم اراد البناء منع و لو قال عنیت ذلک لا یصدق فاذا کان ھذا فی الواقف فکیف بغیرہ فیجب ھدمہ و لو علی جدار المسجد‘‘(ج:۴،ص:۵۵۴) جب اس عمارت کو باقی رکھنے کی ہی اجازت نہیں تو نماز ان حصوں اور قطعوں میں مکروہ ہوگی۔ (۴) توبہ کریں اور جو نمازیں اتنے حصے میں پڑھی گئیںمکروہ ہوئیں ،’’قیاسا علی الصلوۃ فی ارض مغصوبۃ و فی رد المحتار: ’’و فی الواقعات: بنی مسجدا علی سور المدیۃں لا ینبغی ان یصلی فہد لانہ حق العامۃ فلم یخلص للہ تعالی کالمبنی فی ارض مغصوبۃ‘‘۔ (ج:۱،ص:۴۱۱)۔واللہ تعالی اعلم و علمہ احکم۱۲ کتبہ: فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتاء مرکز اہل سنت بریلی شریف ۹؍ربیع الآخر ۱۴۴۲ھ الجواب صحیح ، واللہ تعالی اعلم ۔ محمدمطیع الرحمن غفر لہ رضوی Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
