Home › Fatawa › Issues Of Prayer

Text size
translateاردو

بدمذہبوں سے میل جول کی وجہ سے دوسری جگہ نما زعید قائم کرنا

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ہمارے یہاں قریب چھ (۶) گاؤں کے لوگ عید اور بکرا عید کی نماز مقام راج گڑھ میں بہت سال سے پڑھتے آتے ہیں ، اب راج گڑھ کے نائی برادری کے لوگ وہابیوں سے میل، جول رکھتے ہیں اور جب ان کی پکڑ کی جاتی ہے تو توبہ کرتے ہیں اور نکلنے کے بعد پھر ان ہی سے مل جاتے ہیں، ہم ان سے جھگڑا بھی نہیںکر سکتے تو ایسی حالت میں دوسری جگہ عید کی نماز پڑھ سکتے ہیںیا نہیں،قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی۔

المستفتی : رمضان بخش مقام و پوسٹ ضلع سیدھی ایم پی

Answer

الجواب اللهم هداية الحق والصواب : قيام جمعہ وعیدین کے لئے مصریا فناے مصر کا ہونا شرط ہے ’’واذا فات الشرط فات المشروط “ لہذا گاؤں میں جمعہ وعیدین کی نماز فرض نہیں ( بلکہ جائزہی نہیں ) البتہ علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ جہاں پہلے سے قائم ہو وہاں منع نہ کیا جائے کہ عوام پھر اس سے بھی پھر جائے گی ،مگر ساتھ میں ظہر باجماعت ادا کریں ، تاہم گاؤں یا کسی قریہ میںنیا جمعہ یا از سرنو نماز عیدین قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 بد عقیدہ و بد مذہب سے دنیاوی طمع میں میل جول اور معاملات رکھنے والا سخت گنہ گار ہے اور حدیث پاک ’’ایا کم و اياهم لا يضلونكم و لا یفتنو نکم‘‘ کے خلاف عمل کرنے کے بدولت فاسق وفاجر ہے، بلکہ اس پر’’ منھم ‘‘ ہو جانے کا اندیشہ ہے، مگر ہر شخص کے گناہ و بد عملی کا وبال خود اس پر ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے: ( أ لا تزر وازرة وزر اخری) اور فرماتا ہے:( يا ايها الذين آمنوا علیکم انفسكم لا يضركم من ضل اذا اهتديتم)  لہذا جب آپ اور آپ کے گاؤں والے الحمد اللہ حق و ہدایت پر قائم ہیں تو دوسرے گاؤں والوں کے غلط اعمال آپ کو کائی نقصان نہ پہنچائیں گے ،جبکہ آپ ہدایت پر ہیں بالخصوص اس صورت میںجبکہ اس گاؤں کے لوگ ابھی بد مذہبوں سے صرف دنیوی معاملات رکھتے ہیں، اور آپ لوگوں کا ان پر اثر ہونے کی وجہ سے غلطی مان کر تو بہ کر لیتےہیں، لہذا اگر اس گاؤں میںامام صحیح العقیدہ موجود ہے تو گاؤں میں کسی دوسری جگہ جمعہ وعیدین قائم کرنا جائز نہیں۔ آپ لوگوں پر لازم کہ اپنے سنی مسلمان بھائیوں کی اصلاح وتصحیح اور دعوت و تبلیغ میںذرا تساہلی نہ برتیں، ورنہ وہ آج صرف ان سے ملتے ہیں کل خدا نہ خواستہ یہ پورے وہابی نہ ہو جائیں ، ہاں اگر آپ لوگوں کے سمجھانے اور مطلع وآگاہ کرنے کے بعد بھی نہ مانیںتو ان سے تا بتوبہ مقاطعہ کیا جائے ، فرمان باری تعالی ہے :(فاما ينسينك الشيطان فلا تقعد بعد الذكرى مع القوم الظالمين) و في التفسيرات الاحمدية : ان القوم الظالمين يعم المبتدع و الفاسق و الكافر والقعود مع كلهم ممتنع ‘‘۔ والله تعالی اعلم۔

کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، بریلی شریف

(۳۰ ؍ شوال المکرم ۱۴۴۲ ؁ ھ)

Share

Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif.

A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case.