Home › Fatawa › Issues Of Prayer جو گاؤں اپنی دہی دہشت حیثیت پر قائم ہے وہ گاؤں ہی ہےQuestion کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں: موضع امر یا سید پور تھانہ کینٹ ، تحصیل و ضلع بریلی شریف سے متصل یہ گاؤں ہے جو سٹیلا ئٹ سے تقریباًپانچ کلومیٹردوری پر ہے اس گاؤں کے آس پاس ملٹری اور ۱۸ بٹالین پی۔ اے۔ سی اور ایم ۔آئی۔ ایس کا علاقہ ہے اور یہ گاؤں گورمینٹ کی طرف سے سٹی میں آتا ہے اس طرح کہ اس گاؤں کے سرکاری کرمچاریوں کو تنخواہ شہر کے لحاظ سے دی جاتی ہے۔ اور بجلی کا بل بھی شہر کے لحاظ سے لیا جاتا ہے۔ اور گاؤں کی آبادی۱۹/۱۸ ہزار ہے، جس مین ۹۹ فیصد مسلم ہیں گاؤں میں ایک بینک بھی ہے اور بہت بڑا مارکیٹ بھی ہے جس میں ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہے۔ اور پاس میں آر۔ ٹی۔ او آفس و پولیس چو کی موجود ہے اس گاؤں کی سب سے پرانی مسجد جامع مسجد کے نام سے جانی جاتی ہے۔ جو انگریزوں کے زمانہ کی سنگ بنیاد و تعمیرہے اور تبھی سے اس گاؤں میں جمعہ ہوتا چلا آ رہا ہے ، مگر غالبا ۱۰ ؍سال قبل گاؤں کے ایک مولانا صاحب کی منصب امامت پر تقرری ہوئی تو انہوں نے اس وقت جمعہ کے دن ظہر کو بھی باجماعت قائم کردیا۔ تبھی سے مقتدیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اور گاؤں کی باقی سبھی مساجد میں نماز جمعہ ہی ادا کی جاتی ہے فقط ۔ اب سوال یہ ہے کہ جمعہ کے دن امام صاحب صرف جمعہ کے دو رکعت فرض نماز پڑھائیںیا ظہر کی چار رکعت فرض نماز با جماعت بھی قائم رکھیں ۔ لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش جواب عنایت فرماکر عوام کی بیچینی کو رفع و دفع فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔ فقط والسلام المستفتی : مولانا جعفر و مولانا رضوان امریا سید پور ، بریلی شریف Answer الجواب اللهم هداية الحق والصواب: جو گاؤں کہ اپنی دیہی حیثیت پر قائم ہو، وہ گاؤں ہی شمار کیاجائے گا، خواہ آبادی اور رقبہ اور اسباب عیش، عام دیہاتوں سے بڑھ کر ہوں، اور جبکہ وہ گاؤں ہے تو اس میںنماز جمعہ کو مستقلاً قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، جمعہ کے بعد ظہر با جماعت ہی ادا کریں جیسے سابق امام نے کیا تھا۔ رضوی دار الافتا سے بعض حضرات نے بذات خود جا کر اس گاؤں کا معائنہ کیا اور شہر سے اس کے انقطاع کا اندازہ بھی لگایا ، اس حیثیت سے بھی یہ ہر گز فنائے مصر نہیں ہوسکتا، ہاں بہت ہوا تو فنائے فنائے شہر ہو سکتا ہے، اور حوالی شہر کے حوالی میں بھی جمعہ جائز نہیں۔ واللہ تعالی اعلم ۔۱۲ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، بریلی شریف ۱۳ ؍ محرم الحرام ۱۴۴۳ ء / ۲۳ ؍ اگست ۲۰۲۱ ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
