Home › Fatawa › Issues Of Funeral › Ref 591/2024 عین مسجد کے اوپر یا نیچے تعمیر کا حکمQuestion کیا فرماتے ہیں علماے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسجد کا منبر ومحراب پہلے زمین سے متصل نیچے کی منزل میں قریب بیس سال سے تھے، وہیں پر امامت کے فرائض انجام دیے جاتے تھے۔ پھر مسجد از سرنو تعمیرکی گئی جس میں نیچے سیلر ( تہخانہ) بنایا گیا۔ کمیٹی نے ارادے ظاہر کیے کہ پارکنگ رکھیں ۔ یا مکتب رکھیں یا مدرسہ بنائے یا اس نیچے کی جگہ جہاں قبل میں نماز اور امامت کے فرائض انجام دیے جاتے تھے، یوں ہی خالی چھوڑ دیا دیا جائے گا اور اوپر کی منزل یعنی فرسٹ فلور پر نماز و امامت ادا کی جائے گی۔ حل طلب امر یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ نیچے زمین پر جہاں واقف کے وقف کرنے سے اب تک نماز وہیں ادا ہوتی رہی ، اب نیچے کی جگہ کو چھوڑ کر اوپر کی منزل پر ادا کرنا درست ہے یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہو گی ۔ سائل : محمد ضیاء الرحمن رضا امام و خطیب مسجد غالب، ساکن بوھن، تلنگانہ، ہند Answer الجواب اللهم هداية الحق و الصواب : بعد تمام مسجدیت ،مسجد میں مذكورہ فی السوال تغیرات و تبدیلیوں کی ہرگز اجازت نہیں، مصالح مسجد کے لیے تہ خانہ وغیرہ بنانا اس وقت جائز تھا جبکہ مسجد کی مسجدیت تام نہ ہوئی تھی ،لیکن اب جبکہ تمام مسجدیت ہو چکی تو نئی تعمیر کے وقت پرانی تعمیر کا لحاظ ضروری تھا ، فقہا نے یہاں تک فرمایا کہ بعد تمام مسجدیت اگر واقف خود آکر کہے کہ میرا پہلے سے اس نئی عمارت کی تعمیر کا ارادہ تھا ،اس کی بات کی تصدیق نہ کی جائے گی اور اگر اس طرح کی کوئی عمارت بعد تمام مسجدیت تعمیر ہو بھی گئی تو شرعاً وہ واجب الہدم ہے۔ جب واقف کو اس کا حق نہیں تو غیر واقف کو کیوں کر اجازت ہوگی؟ درمختار میں ہے: لو بنى فوقه بيتا للامام لا يضر لانه من المصالح، أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع ولو قال عنيت ذلك لم يصدق تاترخانية فإذا كان هذا في الواقف فكيف بغيره فيجب هدمه ولو على جدار المسجد‘‘( ج : ۴ ، ص: ۵۵۳ ) پھر یہ کہ عین مسجد کے اوپر پا نیچے پارکنگ جیسی کوئی ایسی تعمیر جو خالص مسجدیت کے منافی ہو اور نہ مصالح مسجد سے ہو ،جس سے مسجد کی حرمت پامال ہوتی ہو تو یہ بعد تمام مسجدیت تو کیا قبل تمام مسجدیت بھی جائز نہیں ، مساجد کا خالص اللہ رب العزت کے لیے ہونا ضروری ہے۔ فرمان باری تعالی ہے۔ ( ان المساجد لله) لہذا مصالح مسجد کے علاوہ قبل تمام مسجدیت ( چہ جائے کہ بعد تمام مسجدیت) اوپر یا نیچے کسی ایسی قسم کی تعمیر جو مسجدیت کے منافی ہو، جائز نہیں کہ جو جگہ ایک دفعہ مسجد ہوگئی اب وہ تحت الثراء سے ملاء اعلیٰ تک محترم باحترام مسجد ہے۔ در مختار میں ہے :’’ كره تحْريما (الوَطء فوقه، والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء ‘‘ ۔ ( ج : ۱ ، ص : ۷۰۷ ) ۔ ( لأنه مسجد) علة لكراهة ما ذكر فوقه. قال الزيلعي: ولهذا يصح اقتداء من على سطح المسجد بمن فيه إذا لمْ يتقدمْ على الْإِمام . ولا يبطل الاعتكاف بالصعود إليه ولا يحل للجنب والحائض والنفساء الوقوف عليه؛ ولوْ حلف لا يدخل هذه الدار فوقف على سطحها يحنث اهـ (قوْله إلى عنان السماء)۔۔۔ وكذا إلى تحت الثرى ‘‘ ۔ (ایضا ) ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضاقادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف ۲۸ ؍ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھ Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
