Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 209/2021 صحابہ پر تبرّا کرنے والے کا شرعی حکمQuestion کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں ۔ زید رافضیت کی طرف راغب تھا اور حضرت سیدنا صدیق اکبر اور حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہما کو برا کہتا تھا، اور حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں گستاخیاں کرتا تھا نیز قرآن شریف کے معانی بگاڑتا تھا اور کہتا تھا کہ مولویوں نے قرآن شریف بدل ڈالا اور شیخین رضی اللہ تعالٰی عنہما کو کہتا تھا کہ ان کی بخشش بھی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا حق مارا ہے. نعوذ باللہ تعالی ۔ اب معاملہ یہ ہے کہ زید کا انتقال ہو گیا اسی کے خاندان کے ایک عالم اسی کے عقید کے تعلق سے بتا کر خبردار کیا گیا اور ان سے کہا گیا آپ تحقیق کریں گاؤں میں اس کی بد عقیدگی مشہور ہے لہذا آپ اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائیں متنبہ کرنے پر اور ایک حافظ صاحب جو اس کی گستاخیاں سنتے رہتے تھے ان کی گواہی کے بعد بھی عالم صاحب نے زید کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ دریافت طلب ہیکہ ان عالم صاحب اور جانے انجان میں نماز جنازہ پڑھانے والے مسلمانوں کے تعلق سے شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل و مفصل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں ۔ المستفتی - محمد ارکان ازھر موضع ہریانہ ضلع امرویہ یوپی Answer اللهم هداية الحق والصواب : شخص مذکور فی السوال کا رافضیت کی جانب مائل و راغب ہونے کا کیا معنیٰ وہ تو بدترین قسم شیعہ سے ہے کہ وہ نہ صرف تبرائی ہے بلکہ منکر ضروریات دین بھی ہے، اس کے کافر ہونے میں کیا شک ، لہذا ایسے کی نماز جنازہ دنیاوی طمع میں پڑھانے والا سخت اشد کبیرہ کا مرتکب اور اس فرمان باری تعالیٰ کے خلاف عمل کرنے والا ہے : ( لا تصل على احد منهم مات ابدا) اور اگر دینی طور پر کار ثواب اور اس رافضی کو مستحق غسل و نماز جان کر پڑھائی تو اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ’’ وہ مسلمان ہی نہ رہا اگر عورت رکھتا ہو اس کے نکاح سے نکل گئی کہ آج کل رافضی تبرائی عموماً مرتدین ہیں ۔ کافر کے لیے دعائے مغفرت ہی کفر ہے نہ کہ نماز جنازہ ‘‘۔ (رضویہ، ٧/٧٩) بہر حال امام مذکور پر توبہ و تجدید ایمان و تجدید نکاح و بیعت لازم ، مسلمانوں پر لازم کہ اس سے تابتوبہ یک لخت مقاطعہ کر لیں۔ یہی حکم اس کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے والے دیگر مسلمانوں کا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ ۱۲ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف ۸ ؍ ذو القعدہ ۱۴۴۲ ھ Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
