Home › Fatawa › Issues Of Funeral › Ref 200/2021

Text size
translateاردو

بلا اجازت مالک اس کی زمین میں میت کو دفن کرنا

Question

کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیاں شرع زید کا ایک اپنا باغ ہے جو دادا پر دادا کے زمانے سے چلا آ رہا ہے ۔ انھیں کے نام سے کاغذوں میں درج ہے. جس کا ہم نے لگان بھی دیا ہے. جس میں بری یانہ عادی وغیرہ بھی کرتے تھے. اور اسی کھیت میں اپنے گھر کے کسی بھی فرد کا وصال ہوتا تھا تو اس باغ میں دفن کرتے تھے۔ کسی اور افراد کو اسی میں دفن کرنے کی اجازت تھی لیکن کچھ سال پہلے باؤنڈری نہ ہونے کی وجہ سے دو چار لوگ کی بغیر اجازت اس میں دفن کر دیا گیا۔ لیکن آج انھیں کے گھر کے لوگ دوسرے قبرستان کی کمیٹی کے ساتھ مل کر دیوار توڑ کر باغ کو کمیٹی والے زبر دستی اسی باغ والی زمین کو قبرستان میں ملانا چاہتے ہیں ۔ جس کا ہم لوگوں کو سخت اعتراض ہے۔ چونکہ وہ باغ والی زمین کو اپنے گھر کے خاندان کے لوگوں کے لیے یعنی ہمارے گھر کے کسی بھی افراد کا وصال ہونے پر ہم اس کو اپنے ہی باغ میں دفن کرتے ہیں. اس کو ہم نے اپنا نجی قبرستان بنا لیا ہے ۔ ہم خاندان والے یہ چاہتے ہیں کہ اس میں اپنے ہی خاندان کے لوگ دفن ہوں کسی اور کو ہم اجازت دینا نہیں چاہتے ہیں۔ اور برادری کے لوگ جو دفن ہیں اب انھیں کے گھر کے لوگ کمیٹی والوں سے مل کر ہمارے اوپر دباؤ ڈال کر زبردستی ہمارے اپنے قبرستان میں دفن کرنا چاہتے ہیں جسکا ہم خاندان والوں کو سخت اعتراض ہے  ۔ کیا ایسی صورت میں کسی مردے کا وہاں پر زبردستی دفن ہونا جائز ہے کہ نہیں آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے۔ عنایت ہوگی۔

جواب کا طلبگار - شرافت علی ولد صادق علی

بہیڑی ضلع بریلی شریف

Answer

اللهم هداية الحق والصواب : مالک زمین کی اجازت کے بغیر اس کی زمین میں میت دفن کرنا حرام ہے۔ دفن کرنے والے اور ذاتی قبرستان کو عام قبرستان میں زور و جبر سے ملانے والے سب گنہ گار ہیں ان پر لازم کہ اس ظلم عظیم سے باز آئیں ۔ جو مردے اس زمین میں بے اجازت مالک دفن ہو گئے ہیں۔ ان کے متعلق اصل حکم تو یہ ہے کہ مالکان چاہیں تو میت کی نعش اپنی ذاتی زمین سے نکال کر اپنی زمین خالی کر لیں یا قبر کو برابر کرکے اس پر جو چاہیں کریں ۔ انہیں شرعاً اختیار ہے۔ مگر مسلمانوں کو اپنے زندہ، مردہ مسلمان بھائیوں پر رحم دل ہونا چاہئے ۔ اگر وہ اپنے مردہ مسلمان بھائی پر رحم کرنے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا ۔ لہذا جو دفن ہو گئے ہیں انھیں بحالھم رہنے دیں ۔ مگر دوسرے لوگوں کو اب بھی یہ حق نہیں کہ ان کے مردے اگر کسی کی ذاتی زمین میں دفن ہیں تو وہ آگے بھی زبردستی بغیر اجازت مالکان اپنے مردے دفن کریں ۔’’  کذا فی الفتاوى الرضوية  ‘‘ ( ج : ۷ ،ص: ۲۲۸ ) ۔ واللہ تعالی اعلم ۔

کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف

۲۵ ؍ شوال المکرم ۱۴۴۲ ھ

Share

Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif.

A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case.