Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 184/2021

Text size
translateاردو

ہندو اکثریت ملک میں شعار کفار اختیار کرنا

Question

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید عالم دین ہے سیاست میں آئے کہ کسی پارٹی میں جا کر قشقہ (ٹیکہ) لگایا شریعت کا حکم اس پر نافدا ہو گا یا نہیں ۔

سوال منجانب: عبد الوکیل

جواب : مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج بستی - قشقہ لگانا کفر اور اس کا مرتکب کافر ہے اور اگر واقعی زيد نے قشقہ لگایا تو وہ کفر کے ارتکاب کی وجہ سے کافر ہو گیا ۔ اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ فورا توبہ کر کے تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے۔

جواب : مرکزی دارالافتا والقضا جنکپور نیپال - صورت مسئولہ میں قشقہ لگانا کفار کا مذھبی دینی شعار اور علامت کفر ہے اس پر توبہ تجدید ایمان تجدید نکاح ضروری ہے۔

جواب عثمانی مرکزی دارالافتا و القضا ادارہ شرعیہ

جواب عثمانی کا خلاصہ : صورت مسئولہ میں تشبہ لزومی پایا جاتا ہے۔ التزامی نہیں کیونکہ زید عالم دین ہے، علاوہ غیر مسلم کی وضع خاص کو اپنانے کا قصد کیوں کرے گا ۔ چونکہ یہ فعل مذموم ہے اس لیے توبہ کریں اور آئندہ حتی المقدور اجتناب کریں۔ مزید رقم تراز ہیں : نیپال ہندو اکثریت ملک ہے اور یہاں بالکلیہ رسوم کفار و مشرکین سے انقطاع دسوار ہی نہیں ناممکن ہے ورنہ کسی مسلم لیڈر کا جیتنا اور درج علیا پر فائز ہونا ، پارلیمنٹ میں پہونچنا ناممکن اور قوم کو غیر مسلم کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا ہو گا، جو کہ جواب عثمانی سے ظاہر ہے ۔ 

مذکورہ خلاصہ کے ضمن میں عرض ہے کہ درج علیا پر فائز ہونے اور پارلیمنٹ میں پہونچنے اور غیر مسلموں کے رسم و رواج کرنے و غیر مسلموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کے لیے جبکہ نیپال جمہوری ملک ہے اور اس میں ہر قوم کو اس کے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔ کیا قشقہ لگانا اہل سیاست کے لیے غیر مسلمان رسم و رواج اختیار کرنا ، مندروں میں جانا اور ارتھی کے ساتھ جانا شرعاً جائز و درست ہو گا یا نہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہو گا۔

العارض : عبد المصطفی حشتمی ۔ بیہڑہ نیبال ۔

Answer

الجواب اللھم هداية الحق والصواب : - قشقہ لگانا خاص شعار کفار اور متبين فی الکفر ہے، مرتکب پر بحکم فقہا کفر لازم، (ھکذا فى الفتاوى الرضوبة ، ج ۵ : ص :۱۱۷، ج : ۱۴ ، ص : ۳۹۲ ، ج : ۲۱ ، ص : ۲۹۲ ) ۔۔۔ ہاں ! کفر لزومی و التزامی اور متبين فی الکفر و متعین فی الکفر میں بون بعید و فرق شاسع ہے ، مگر بہر حال مرتکب پر توبہ و استغفار لازم اور تجدید ایمان و نکاح بھی چاہئے ۔ فتوے کا جو خلاصہ ارسال کیا گیا ہے اس کے جزو اول سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفتی قشقہ لگانے کو جائز نہیں سمجھتا بلکہ کفر لزومی جانتا ہے اور یہی حق ہے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام اہل سنت نے فرمایا : ’’ اپنے لیے جو شعار کفر پر راضی ہو اس پر لزوم کفر ہے ‘‘ ۔ اور حدیث پاک میں ہے : ’’ ومن تشبه بقوم فهو منهم ‘‘ ۔ مگر فتوے کے جزو آخر میں مفتی نے جو موقف اختیار کیا وہ سخت ضلالت و گمراہی پر مشتمل اور مودی الی الکفر مفسد دین و شریعت اور ہادم ایمان و اسلام ہے۔ اگر واقعی کسی ملک میں مسلمانوں کو اپنے دین پر قائم رہنا دشوار ہو جائے اور شعار کفار سے بچنا مثل نا ممکن ہو تب بھی شریعت اسلامیہ ہرگز شعار کفار کے اختیار کو جائز نہیں قرار دیتی بلکہ وہاں سے ہجرت کو لازم کرتی ہے۔

نیپال اگر چہ ہندو اکثریتی ملک ہے مگر بحمد اللہ تعالٰی مسلمانوں کو مذہبی حقوق حاصل ہیں اور کوئی انہیں اختیار کفر یا اختیار شعار کفر یر مجبور نہیں کرنا، لہذا مفتی کو اس طرح کے آزادانہ فتاوی سے اجتناب و توبہ لازم جو مودی الی الکفر ہوں ۔ اور ہندوانہ وکفریانہ رسم و رواج و شعار کفار کے اختیار کرنے کو دلیل جواد فراہم کرتے ہوں۔ واللہ تعالی اعلم۔ ۱۲

 کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت بریلی شریف

۲۶ ؍ شعبان المعظم ۱۴۴۲ ھ / ۱۲ اپریل ۲۰۲۱ ء

Share

Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif.

A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case.