Home › Fatawa › Issues Of Funeral › Ref 27/2020 دھنسی ہوئی قبروں کو درست کرنے کا شرعی حکمQuestion بعدہ عرض خدمت یہ ہے کہ لال کنواں ضلع نینی تال وارڈ نمبر : ۳ ؍ میں ایک قبرستان جو شہر میں ایک ہی قبرستان ہے جو آبادی کے حساب سے چھوٹا ہے اس قبرستان کے جو تہائی حصہ میں ایک بڑا گڑھا ہے جس کی گہرائی چار سے پانچ فٹ ہو سکتی ہے اس گڑھے میں کچھ قبریں بھی ہیں اس میں سرکار کی طرف سے مٹی ڈالنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ کیا ان قبروں پر جے، سی، بی یا ٹرالی کے ذریعہ سے ان پر مٹی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ کس طرح سے اس میں مٹی ڈالیں. جیسا بھی مسئلہ ہو حضرت علم حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں آپ کی عنایت ہوگی ۔ سائل - نفیس خان Answer الجواب بعون الملک الوھاب : قبرستان کی قبریں اگر کسی وجہ سے دھنس جائیں تو انہیں درست کر کے ان پر مٹی ڈالنے میں کوئی قباحت نہیں ، کتاب الآثار میں امام محمد رحمۃ اللہ علیہ سے ہے : ’’ لا اری أنْ یزاد فی تراب القبر على ما خرج منه ولا أرى برش الماء عليه بأساً ‘‘ ( بحوالہ تتار خانیہ : ج :۱ ، ص: ۶۱۳ ) بالخصوص صورت مستفسرہ میں جبکہ قبرستان میں اتنا وسیع گڈھا ہو گیا ہے اور سائل کے کہنے کے مطابق اس میں قبریں بھی ہیں اس تقریر پر گڈھے میں بارش کا پانی جمع ہو کر قبروں کو نقصان بھی پہنچاتا ہوگا ۔ فتاوی تتارخانیہ میں ہے : ’’ وإذا خربت القبور فلا بأس بتطبينها لما روى ان النبي عليه السلام مر بقبر ابنہ إبراهيم فرأى فيه حجرا سقط منه فسدہ وصلحه ثم قال من عمل عملاً فلیتقنہ ‘‘ ۔ ( ج : ۱ ، ص : ۶۱۳ ) عالمگیر میں ہے اسی کو اصح و مفتی بہ قرار دیا گیا ، حیث قال :’’ وهو الاصح وعليه الفتوى کذا فی جواهو الاخلاطی ‘‘ ۔ (ج : 1، ص : ١٦٦) اور جبکہ قبور بنانے کا مسنون طریقہ ہی ہے کہ قبر زمین سے ایک بالشت یا اس سے کچھ زیادہ بلند اور اونٹ کے کوہان کی شکل کی ہو تاکہ اس کا قبر ہونا معلوم ہو سکے ’’ سنم القبر مرتفعا من الأرض مقدار شبر أو أكثر قليلا وفي الحجۃ قد أخبر من راي قبر النبي عليه السلام انہ مسنم ‘‘ (ایضا : ج : ۱ ، ص : ۶۱۳ ) لہذا صورت مسئولہ میں گڈھے میں مٹی بھر کر جہاں قبر کا ہونا معلوم ہو زمین سے کچھ بلند کوہان کی شکل بنادی جائے، جس سے معلوم ہو سکے کہ اس کے نیچے قبر ہے اور لوگ حرمتیئ قبور مسلمین سے باز رہیں کہ قبر پر عمارت قائم کرنا، بیٹھنا، سونا، اسے روندنا ، اس پر قضائے حاجت کرنا یہ سب مکروہ ہے، فتاوی ہندیہ میں ہے : ’’ یكره أن ببني على القبر أو يقعد أو ينام عليه أو یوطا عليه أو يقضي حاجته الانسان من بول أو غائط أو يعلم بعلامة من كتابة كذا في التبین‘‘ ۔ (ج : ۱ ، ص : ۱۶۶ ) اور اگر ان کے نیچے قبروں کا حال اور مقام معلوم نہ ہوا اور قبریں اتنی پرانی ہوں کہ اعضائے میت کا مٹی ہو جاتا ظن غالب ہو، نیز قبرستان تنگ ہو تو ایسی صورت میں اس گڈھے کو مٹی سے بھر کر بغیر کسی علامت کے ہموار و برابر کر کے اس میں دفن اموات جدیدہ بھی کر سکتے ہیں۔ فتاوی عالمگیریہ میں ہے : ’’ ولو بلي المیت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره کذا فی التبین‘‘ ۔ (ج :۱ ، ص : ۱۶۶ ) ہاں یہ واضح رہے کہ جو مٹی اس گڈھے میں بھری جا رہی ہے شرعاً جائر ، ماذون اور درست مصرف کی ہوں ۔ مذکورہ بالا اصول کی روشنی میں معلوم ہو گیا کہ قبور مسلمین کو روندنا ممنوع ہے۔ لہذا جے۔ سی۔ بی اور ٹرالی وغیرہ کو قبرستان میں لے جانا قبور مسلمین کی اہانت ہے ۔ اگر یوں ممکن ہو کہ جے ۔سی۔ بی قبرستان کے باہر کھڑی رہ کر گڈھے میں مٹی بھرے تو اسی طرح سہی اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو مٹی قبرستان کے باہر اکٹھا کر لیں اور مزدور لگا کر ٹوکری وغیرہ کے ذریعہ في الامکان بغیر قبور مسلمین کو روندے پھریں ۔ واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم ۔ کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہ رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف ۱۰ ؍ ربیع النور شریف ۱۴۴۲ ھ ۲۸ ؍ اکتوبر ۲۰۲۰ ء Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif. A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case. |
