Home › Fatawa › Mixed Issues › Ref 790/2025

Text size
translateاردو

ذاتی رنجش کی بنا پر مسجد پر مقدمہ کرنے والے کا شرعی حکم

Question

محترم مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

گزارش یہ ہے کہ سر زمین کاٹھگودام میں ایک شخص نام نذیر خان کے حوالے سے متعدد ایسے سنگین واقعات پیش آئے ہیں جن سے مسجد مدرسہ امام مسجد عوام اور دیگر دینی مقامات کی حرمت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ان تمام باتوں کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے براہ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں

واقعات کی تفصیل :

(۱) ہماری جامعہ مسجد کے اوپر والے حصہ میں ایک چھوٹا سا مکتب مدرسہ چل رہا ہے جسکی الگ سے کوئی عمارت نہیں ہے بلکہ مسجد کے اوپر دو کمرے ہیں انہیں میں بچے پڑھتے ہیں بچے اور بچیوں کو ناظرہ قرآن اور بنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے لڑکے کرتا پاجامے میں آتے ہیں اور لڑکیاں حجاب میں وبرقعہ میں آتی ہیں۔

(۲) مذکورہ شخص نذیر خان نے امام مسجد سے کہا یہ لڑکیاں مدرسہ میں پردہ کرتی ہیں اور بازار میں بے پردگی کرتی ہیں لھذا یہ ڈھونگ ہے اور یہ ڈھونگ ختم ہونا چاہئے ان کا پردہ ہٹایا جائے۔

(۳) امام صاحب نے مدرسہ کے ذمے دار صدر صاحب کو اطلاع دی اس پر وہ شخص برہم ہوا اور فون پر امام صاحب پر الزام لگایا کہ تم نے میرے خلاف جھوٹ پھیلایا ہے امام صاحب نے وضاحت کی میں نے صرف وہی بات لوگوں سے کہیں جو آپ نے خود کہیں تھیں اس پر وہ شخص امام صاحب پر چڑھ دوڑا انھیں جھوٹا کہا گالیاں دیں اور ڈرایا دھمکایا کہ میں تجھے مار دوں گا اور مسجد اور مدرسہ پر رپورٹ کر دی کہ یہ غیر قانونی طور پر چل رہا ہے اس کی جانچ کی جائے اور یہ رپورٹ منترالے میں اور امت شاہ کے پاس کی ہے۔

 (۵) عوام اس معاملے میں سخت ناراض ہے اور مسجد میں اس شخص کے آنے پر اعتراض کر رہی ہے کیونکہ وہ جماعت سے نماز پڑھنے نہیں آتا ہے بلکہ اپنی پڑھتا ہے۔

(۶) مزید یہ کہ اس علاقے کی ایک دوسری مسجد اور خانقاہ کے خلاف بھی اس نے غیر قانونی رپورٹ درج کروا رکھی ہے جس کی وجہ سے آج تک وہاں مقدمہ چل رہا ہے اور اس کی بنیاد بھی حسد جلن اور دینی مقامات کی سے دشمنی ہے۔

ہماری گزارش یہ ہے کہ

(۱) شریعت کی روشنی میں ایسے شخص کا پر دے کہ خلاف زبان درازی کرنا اور اسے ڈھونگ بتانا کیسا ہے؟

(۲) امام مسجد کو گالیاں دینا جھوٹا کہنا اور دھمکانا شرعاً کیسا ہے؟

(۳) اگر مسجد اور مدرسہ شرعی اصول پر قائم ہیں اور انف( نذیر خان) صرف حسد یا دشمنی کی بنیاد پر حکومت کو ان کے خلاف رپورٹ کرے تو شریعت میں ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

(۴) دوسرے دینی مراکز و مسجد و خانقاہ کے خلاف اس قسم کی کارروائی کرنے والے شخص کو شرعی طور پر کیا نام دیا جائے گا؟

(۵) کیا ایسے فتنے پرور، فساد انگیز شخص کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

(۶) عوام اور کمپنی کا ایسے شخص کے ساتھ کیا رویہ ہونا چاہئے؟

درخواست :

محترم مفتی صاحب سے گزارش ہے کہ ان تمام سوالات کا تفصیلی مدلل اور واضح شرعی جواب مرحمت فرمائیں تاکہ عوام الناس میں فتنے کا سد باب کیا جا سکے اور مسجد و مدرسہ کا امن محفوظ رہے۔

السائل صدر و اراکین کمیٹی و امام جامع مسجد کاٹھگودام، ہلدوانی

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب : سوال زید بکر عمر جیسے فرضی نام سے کرنا چاہیے، مسؤل عنہ شخص سے ہمیں غرض نہیں، اگر مذکورہ الزامات واقعی اور ثابت ہیں تو ایسا شخص کسے باشد سخت فاسق و فاجر ، بدکار ، بداطوار ، مستوجب غضب جبار ، مستحق نار ہے اور بد خواہ اسلام و مسلمین ہے، ایسا شخص اگر توبہ نہ کرے تو اس کا بائیکاٹ کر دیا جائے ، اس سے سلام کلام ،میل ملاپ، اٹھنا بیٹھنا ترک کر دیا جائے تا وقتیکہ وہ اپنی ان حرکات شنیعہ اور ذاتی بغض و رنجش کی بنا پر مسجد و امام مسجد کو ضرر پہنچانے کا ارادہ ترک نہ کر دے اور صدق دل سے توبہ و استغفار نہ کر لے ۔

(۱) اگر بازار میں پردہ نہیں کرتی ہیں تو کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ بازار اور دیگر مقامات پر بھی پردہ کریں ، نہ یہ کہ جہاں پردہ کر رہی ہیں وہاں سے بھی پردہ اتروا دیا جائے، ہاں بازار میں پردہ نہ کرنا بلکہ بلا ضرورت وہاں جانا ہی گناہ ہے ، مگر جہاں انھیں پردہ کرنے کی توفیق ہو رہی ہے وہاں کرنے دیا جائے کہ عادت دھیرے دھیرے پڑتی ہے اللہ توفیق دے تو ان شاءاللہ شرعی طریقے پر بھی پردہ کی پابند ہو جائیں گی، پردے کو ڈھونگ بتانا غلط اور سخت گناہ کی بات ہے، اگر یہ ڈھونگ ہے تو بعض حضرات مسجد میں ٹوپی کرتا پہن کر آتے ہیں اور دیگر مقامات پر سوٹ بوٹ ، ٹائی اور بغیر ٹوپی کے دکھتے ہیں تو ان کا یہ مسجد میں ٹوپی ، کرتا پہن کر آنا بھی ڈھونگ ہو جائے۔

(۲) بلا ثبوت شرعی کسی کو جھوٹا کہنا گناہ ہے اور گالیاں دینا تو کسی مسلمان کو جائز نہیں، امام مسجد جو معظم دینی ہوتا ہے اس کو گالیاں دینا دھمکانا تو سخت منع ہے ۔ حدیث پاک میں فرمایا: ’’ سباب المسلم فسوق و قتالہ کفر ‘‘ ۔

(۳) اگر یہ الزام واقعی ہے تو ایسا شخص بد خواہِ اسلام و مسلمین ہے ۔ کما مر ۔اس کا بائیکاٹ کر دیا جائے ، وہ سخت جفا کار ظالم ہے ، مسجد کو اس میں اللہ کا ذکر و عبادت کیے جانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور اللہ فرماتا ہے (ومن اظلم ممن منع مساجد اللہ ان یذکر فیھا اسمہ وسعی فی خرابھا)اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ کی مسجدوں کو روکے اس میں اس کا ذکر کیے جانے سے اور اس کی ویرانی میں کوشش کرے۔

(۴) بد خواہ اسلام و مسلمین۔

(۵) ہاں، جب مسجد پر مقدمہ کر دیا مسجد کو غیر قانونی کہہ رہا ہے تو اس کے نزدیک جب وہ جگہ مسجد ہی نہیں تو وہاں کیوں آتا ہے، پھر جب اس کے آنے سے دیگر نمازیوں کو  غصہ اور ایذا ہوتی ہے تو ایسے موذی کو مسجد سے روکا جا سکتا ہے، اعلی حضرت فرماتے ہیں : جو شخص موذی ہو کہ نمازیوں کو تکلیف دیتا ہے ،برا بھلا کہتا ہے شریر ہے اس سے اندیشہ رہتا ہے ایسے شخص کو مسجد میں آنے سے منع کرنا جائز ہے ۔ (رضویہ : ج : ۶ ، ص : ۳۳ )

(۶) بائیکاٹ کریں جب تک توبہ نہ کر لے۔واللہ تعالی اعلم ۔

کتبہ : فقیر محمد ارسلان رضا قادری غفر لہٗ

رضوی دار الافتا ، مرکز اہل سنت ، بریلی شریف

۲۱ ؍ ذو الحجہ ۱۴۴۶ ھ /۱۸ ؍ جون ۲۰۲۵ ء

Answer

Share

Answered by the Mufti Council of Razvi Darul Ifta, Dargah e Aalahazrat, Bareilly Sharif.

A fatwa answers the exact circumstances it was asked about. If your situation differs in any detail, that detail can change the ruling — send your own question rather than applying this answer to your case.